2024 Latest News Press Releases

ہنگامی صورتحال کے سبب انیس اکتوبر کی ،،تقریب پذیرائی،، کا التوا

اتحاد اساتذہ پاکستان کی مرکزی کور کمیٹی کا فیصلہ تعلیمی اداروں کی اچانک بندش اور اجتماعات پر پابندی کے سبب کرنا پڑا ۔صورٹحال بہتر ہوتے ہی آئندہ تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا

لاہور ,( نمائندہ خصوصی )ہنگاموں کی بنا پر اچانک تعلیمی اداروں کو بند اور صوبے میں اجتماعات پر پابندی عائد ہو جانے کے باعث اتحاد اساتذہ پاکستان کی مرکزی کور کمیٹی نے اپنے ایک ہنگامی اجلاس میں 19 اکتوبر 2024 کو ہونے والی ،،تقرہب پذیرائی ،، فی الحال ملتوی کر دی یاد رہے کہ اتحاد اساتذہ پاکستان کی یہ روایت ہے کہ وہ سال دو سال بعد اپنے نامور کارکنان کی پارٹی کے لیے خدمات کے اعتراف کے لیے تقریب پذیرائی کا انعقاد کرتی ہے یہ تقریب بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی 2024-23 کے دوران مرکزی نوعیت کے بہت سے رہنما ریٹائر ہوئے جن میں سابق صدر اتحاد اساتذہ پاکستان چوہدری غلام مصطفے اور بہت سے باری نام شامل ہیں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی خاطر رکھی گئی اس میں پنجاب بھر سے مرکزی سطح کے رہنماؤں و کارکنان کو شرکت کرنا تھی موجودہ صورت حال کی بنا پر ایک تو سفر کرنا اور لاہور پہنچنا نا ممکن تھا دوسرے ہر طرح کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی اس صورت حال میں تقریب کا انعقاد ممکن نہ آتا دیکھ کر اتحاد کی مرکزی کور کمیٹی نے تقریب کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ بھی کہ جونہی صورت حال بہتر ہوئی انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا

Related posts

آگیگا نے کال دے دی 15اور 23 مئی کو ضلعی صدر مقام پر ریلیاں و مظاہرے ہونگے

Ittehad

پنجاب میں ملازمین کو ایڈہاک ریلیف ابتدائی بنیادی تنخواہ کا تیس فیصد  ملےگا  رواں کا نہیں 

Ittehad

مرد لیکچرز کی عارضی لسٹ جاری ۔۔چیک کریں اور درستگی کے لیے اپلائی کریں

Ittehad

Leave a Comment