محمکہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ایک نوٹیفیکیشن جو کل جاری ہوا کے مطابق سید جاوید اقبال بخآری کو نیا سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب تعینات کیاگیا ہے موصوف گریڈ اکیس کے آفیسر ہیں اور ان کا تعلق صوبائی انتظامی سروس سے ہے جو اب پی ایم ایس اور ابتدا میں پی سی ایس کہلایا کرتی تھی وہ ایک تجربہ کار آفیسر ہیں اور کئی صوبائی محکموں میں بطور سیکریٹری فرائض سر انجام ث چکے ہیں جن میں سپیشل ایجوکیشن پنجاب, صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور صوبائی سیکرٹری انڈسٹری شامل ہیں کیونکہ ان کا تعلق صوبائی سروس سے ہے یہ کچھ عرصہ یہاں قیام کریں گے اور امید ہے کہ وہ ڈیپارٹمنٹ کے لیے بہتر ثابت ہونگے