صوبائی کابینہ کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آج ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کے مطابق سب کیمپس آف لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی ایٹ جھنگ کو درج ذیل ضوابط کے ساتھ یونیورسٹی آف جھنگ میں ضم کر دیا گیا ہے اس کے مطابق جھنگ کیمپس آف لاہور کالج وویمن یونیورسٹی کا یونیورسٹی آف جھنگ کو کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز بنایا گیا جو جھنگ یونیورسٹی کا کانسیٹیچوائنٹ کالج ہوگا تمام اثاثہ جات اور ذمہ داریوں سمیت دو سو کنال زمین ،،پچیس ایکٹر،،۔ لاہور کالج فار وویمن جھنگ کیمپس سے یونیورسٹی آف جھنگ کو منتقل ہو جائے گی لاہور کالج فار ویمن میں انرولڈ طالب علم کو لاہور کالج برائے خواتین لاہور ڈگریاں دے گی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے ملازمین مستقل ہیں یا کنٹریکٹ پر یونیورسٹی آف جھنگ میں ڈیپورٹیشن پر تصور ہونگے یہ ملازمین ایک سال کے اندر اندر اپنی رضامندی سے آگاہ کریں گے کہ وہ یونیورسٹی میں جذب ہو نا چاہیے ہیں ان شرائط کے ساتھ جو یونیورسٹی کی شرائط ملازمت ہیں لیکن یہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی شرائط سے کم مفید نہ ہوں