2023 Latest News Press Releases

سپریم کورٹ امریکہ نے بائیڈن کی تعلیمی قرضوں کی معافی کو مسترد کر دیا

جو بائیڈن کا معافی کا پروگرام غیر آئینی اور اپنے اختیارات سے متجاوز ہے سپریم کورٹ معافی سے بائیس لاکھ طالب علم مستفید ہو چکے ہیں جنہیں 66 بلین کی رقم معاف ہوئی قرض کی معافی کی رقم فی طالب علم دس سے بیس ہزار ڈالر ہے اور مجموعی طور پر یہ رقم 400 بلین ڈالر ہے

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے صرف ٹیکساس کی ریاست میں 14 لاکھ طالب علموں کو قرض کی رقم واپس کرنا ہو گی

ٹیکساس (نمائندہ خصوصی ) امریکہ میں صدر جو بائیڈن نے 400 بلین کا سٹوڈنٹس لون معاف کرنے کے اعلان نے ملک میں ہلچل پیدا کر دی ہے اس کے بعد سپریم کورٹ آف امریکہ نے صدر جو بائیڈن کے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے معطل کرنے کا حکم دیا ہے ری پبلکن پارٹی کے رہنما اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسپریم کورٹ کے اس فیصلے کو سراہا ہے اور اس کی سپورٹ میں ایک لولی لنگڑی دلیل یہ دی ہے کہ جو طالب علم لون واپس کر چکے ہیں ان کا کیا قصور ہے امریکہ میں عوامی سطح پر یہ ایک بہت مقبول اعلان تھا اور مقروض طلبا و طالبات بہت خوش تھے یقیناً یہ ایک بہت بڑا فیصلہ تھا مگر نقاد اس پر برہم تھے کہ اگر یہ برقرار رہتا تو بینکنگ سسٹم کو شدید جھٹکا لگتا یہ 400 بلین کی رقم تھی اور بائیس لاکھ مقروض طالب علموں نے اس سے مستفید ہونا تھا اس میں سے ابتک صرف 66 بلین کی رقم معاف ہوئی تھی بقیہ بچا لی گئی

Related posts

پروفیسر شاہد محمود خان کے والد پروفیسر محمود علی خان انتقال کر گئے

Ittehad

سیکرٹری ڈاکٹر واصف خورشید ٹرانسفر ،احمد رضا سرور ان کی جگہ لیں گے

Ittehad

پبلک یونیورسٹیوں کے ملازمین کو بھی سپیشل الاونس 2021 مل گیا فپواسا کے رہنماؤں کو خراج تحسین

Ittehad

Leave a Comment