2024 Latest News Press Releases

یونیورسٹیز کی ریکرنگ گرانٹ میں مطلوبہ اضافے تک فپواسا کی جد و جہد جاری رہے گی ،ڈاکٹر امجد مگسی

کل مورخہ پانچ جون کو فپواسا اور پیپلا پریس کلب لاہور کے سامنے مظاہرہ کریں گی

فپواسا کی حالیہ چد وجہد سے مورخہ چار جون یعنی آج حکومت پاکستان نے ایچ ای سی کے بجٹ کا 25 سے 65 ارب تک اضافہ تو کر دیا مگر جامعات کے معاشی بحران کے سامنے یہ سخت ناکافی ہے اسے 125 ارب تک بڑھانے کا اعلان کیا جائے

سال2018 کے بجٹ میں جاری ہونے والے یونیورسٹی بجٹ65 ارب کو فریز کر دیا گیا ہے اس سال بڑھانے کی بجائے اسے گھٹا کر 25 ارب کر دیا گیا دوسری جانب تنخواہوں میں اضافے ہوتے رہے اور جامعات معاشی بحران کی دلدل میں دھنستی جا رہی ہیں

لاہور ۔۔نامہ نگار ۔۔اج وفاقی حکومت نے ایچ ای سی کے کم کیے گئے 25 ارب کے بجٹ کو دوبارہ 65 ارب کی منجمند سطح پر بحال کر دیا ہے اس پر فپواسا نے اس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اسے ریکرنگ گرانٹ کے مطلوبہ اضافے 125 ارب تک بڑھایا جائے آپنے ایک بیان میں ایچ ای سی کے چیرمین ڈاکٹر مختار احمد نے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا ہے اس سے شائد چیرمین ایچ ای سی کا مسلہ تو حل ہو گیا مگر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی فیڈریشن نے اس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے فیڈریشن کے چیرمین ڈاکٹر امجد مگسی جن کا تعلق پنجاب یونیورسٹی لاہور سے کہا اس پر تبصرہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ 2018 کی سطح پر منجمند گرانٹ مسلے کا حل پیش نہیں کرتی اے ریکرنگ گرانٹ میں مطلوبہ اضافے 125 ارب تک بڑھایا جائے اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو جد و جہد شیڈول کے مطابق جاری رہے گی اس ضمن میں فیڈریشن نے پانچ جون کو پاکستان کے شہروں کے پریس کلبوں کے سامنے مظاہرے کیے جائیں پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس سے ایک جلوس نو بجے ائی ای آر سے روانہ ہو کر اور اوریئنٹل کالج اولڈ کیمپس سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے لوگ دوسرے جلواس کے لوگ نو بجے روانہ ہوکر دونوں دس بجے تک پریس کلب لاہور پہنچیں گے جہاں مظاہرہ ہوگا فپواسا کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر اختشام کے مطابق پیپلا بھی اس مظاہرے میں شرکت کرئے گی

https://www.facebook.com/share/r/8E5Z61gHtD9LftS4/?mibextid=D5vuiz

Related posts

بائیس 22کالج اساتذہ کو کوالیفیکیشن الاونس کی منظوری

Ittehad

  لالیاں پولیس کا اختیارات سے تجاویز۔۔دوسرے ضلع میں جا کر پروفیسر کے گھر پر ریڈ

Ittehad

عید الفطر کی دس سے تیرہ اپریل تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا

Ittehad

Leave a Comment