طے شدہ شیڈول کے مطابق وسط جنوری 2025 تک ہر جمعرات کو دو گھنٹے احتجاج ہونا تھا آج 26 دسمبر کو دوسرے جمعراتی احتجاج کا دن تھا سارے پنجاب میں احتجاج کیا گیا
لاہور ۔سول سیکرٹریٹ کے گیٹ کی ایک جانب کوآرڈینیش کونسل کے ملازمین کا اور دوسری جانب آگیگا ایپکا اور گرینڈ ٹیچرز الائنس کے ملازمین اور دیگر تنظیموں کا مظاہرہ ،بہاولپور ،ملتان ۔سرگودھا ۔گجرات ۔رحیم یار خان اور دیگر شہروں میں سرکاری ملازمین کے مظاہرے
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پنجاب کےسرکاری ملازمین کی تمام سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے مشترکہ احتجاجی شیڈول کے مطابق آج دوسری جمعرات کے احتجاجی پروگرام کا دن تھا پروگرام کے مطابق لاہور میں احتجاج سول سیکرٹریٹ کے سامنے اور باقی اضلاع میں یہ احتجاج ڈویژنل کمشنر یا دفتر ڈپثی کمشنر یا پریس کلب کے سامنے کیا جانا طے تھا موزونیت کے اعتبار سے فیصلہ مقامی قیادت کو کرنا تھا اس کے تحت اج لاہور میں سول سیکرٹریٹ کے اندر تمام دفاتر کے ملازمین نے فلم چھوڑ ہڑتال کر کے باہر ا گئے جلسہ کیا حکومت مخالف تقاریر ہوئیں اور ریلی نکالی گئی سیکریٹریٹ کے باہر تمام تنظیموں کے کارکنان نے مشترکہ احتجاجی کیا جلسہ کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے تمام شہریوں میں بھی آگیگا ،ایپکا ،گرینڈ ٹیچررز الائنس اور دیگر تنظیموں کے ملازمین وہاں اکھٹے ہوئے اور حق کے لیے آواز بلند کی