سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد نے اپنے بار ممبران کے نام ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے ضلع کے تینوں کالجز کو ختم کر کے ان پی مشتمل ایک یونیورسٹی بنانے کا جو اعلان کیا ہے وہ مفاد عامہ کے منافی عمل ہے یہ اہل شہر کے غریب والدین اور نئی نسل کے ساتھ ظلم ہے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ یہ حکم واپس لے کالجز کی پرانی حثیت کو بحال کیا جائے اور پبلک یونیورسٹی کا کیمپس الگ سے بنایا جائے اس زیادتی کے خلاف حافظ آباد کے وکلا مورخہ بیس فروری کو عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے
previous post