HED News Latest News

اسسٹنٹ پروفیسر (مردانہ) کی سنیارٹی لسٹ پر حکم امتناعی جاری

لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بنچ نے اسسٹنٹ پروفیسر(مردانہ)کی 7 جولائی کی لسٹ پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔ جسٹس محمد مسعود جہانگیر نے چار اسسٹنٹ پروفیسرز کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی17 جولائی کو سماعت کرتے ہوئے یہ حکم نامہ جاری کیا۔جبکہ سماعت کی اگلی تاریخ 24 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔درخواست دہندگان کی جانب سے ڈی پی آئی کالجز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ ڈی پی آئی نے 8 فروری 2019 اور 23 مئی 2019 کے حکم ناموں کےمطابق سنیارٹی لسٹ جاری کی تھی۔لیکن اب درخواست دہندگان کو سنے بغیر سنیارٹی کا نئے سرے سے تعین کردیا گیا ہے جو فطری انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔علاوہ ازیں 7 جولائی کو جاری ہونے والی اسسٹنٹ پروفیسرز(مردانہ) کی سنیارٹی لسٹ پر عمل در آمد تا حکم ثانی روک دیا گیا ہے۔

Related posts

سرگودھا:اتحاد اساتذہ کی جانب سے ڈی ڈی سی کی مذمت

Ittehad

یکساں نصاب تعلیم پرائمری 2021 مڈل 2022 اور سیکنڈری و ہائیر سیکنڈری 2023سے نافذ

Ittehad

لیکچررز سے ایسوسی ایٹ پروفیسرز — ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال 

Ittehad

2 comments

Jamil Ahmad July 23, 2020 at 2:10 am

A valuable and excellent site

Reply
Jamil Ahmad July 23, 2020 at 2:12 am

A valuable and excellent site o meet the need of college teachers

Reply

Leave a Comment