2023 Latest News Press Releases

لیو انکشمنٹ کمی پر ہائی کورٹ کا حکم امتناعی مقدمے کے فیصلے تک عملدرآمد رک گیا

شرقپور کے کلرک نے آگیگا کو وقتی طور پر ذلت سے بچا لیا لیکن اگر مقدمہ صحیح طور پر نہ لڑا گیا اور حکومت جیت گئی تو سب کے لیے بہت مسائل کھڑے ہو جائیں گے پنجاب کی موجودہ نگران حکومت سے نوٹیفکیشن  کی منسوخی کا کسی نے کوئی مطالبہ نہیں کیا  گارنٹی دینے والوں کی اب خود کوئی گارنٹی باقی نہیں رہی معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے

 تعصبات پر بنائے گئے آگیگا جسے اتحاد کی بجائے وسیع البنیاد اتحاد بنا کر ایسے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے آگیگا میں سوائے اپیکا کے کچھ نہیں باقی مفت کے لیڈر بنے ہوئے ہیں اور ہر اچیومنٹ میں حصہ دار بنے ہیں ضرورت ہے کہ سرکاری ملازمین کی بہت سی دوسری تنظیموں کوایک بڑے پلیٹ فارم پر جمع کر کے جدوجہد کی جائے

آگیگا کے کچھ لوگوں نے فیلڈ سے بہت فنڈ اکٹھے کر رکھے ہیں ان میں سے کچھ کلرک محمد حنیف کے مقدمے میں فریق بنکر نامور وکلا کھڑے کریں اور مقدمے کو جیت سے ہم کنار کروئیں

لاہور (نمائندہ خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ کے ایک مقدمے کی خبر منظر عام پر آنے سے سوشل میڈیا پر گفتگو کا موضوع بنی ہوئی ہے کہ شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور کی میونسپل کمیٹی کے ایک ریٹائرڈ کلرک محمد حنیف نے لیو انکشمنٹ میں کمی کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جس پر فاضل جسٹس نےمقدمے کے فیصلے تک نوٹیفکیشن ۔پر عمل درآمد روک دیا ہےاس خبر نے جہاں ریٹائر ہوئے اور ہونے والے سرکاری ملازمین میں امید کی ایک کرن پیدا کی ہے وہاں آگیگا قیادت کو بڑی خوشی ہوئی جو جھوٹی خبریں دیتی رہی کہ پنجاب حکومت جلد یہ نوٹیفکیشن واپس لے رہی ہے حقیقت یہ ہے کہ نگران حکومت پنجاب کے ہاں ایسا کچھ بھی نہیں انہیں شاہد خبر بھی نہیں کہ ان کے ایما پر ایسی خبریں مشہور کی جا رہی ہیں وہ جن کی گارنٹی تھی کہ کروا دیں خود رخصت ہوئے آگیگا قیادت کو پتہ تھا کہ یہ جو کیہ رہے ہیں ہماری گارنٹی ہے ان کی اپنی گارنٹی ختم ہو چکی تھی  سرکاری ملازمین محسوس کر رہے ہیں کہ پنشن اصلاحات کے نام پر جو بم گرائے جا سکتے ہیں اور کچھ گر بھی چکے ہیں ایسے ہیں کہ ملازمت کی اخیر اچھی نہیں ان کی روک تھام آگیگا جیسے تعصبات پر بنائے گئے الائنس کے بس کی بات نہیں اسمیں سوائے اپیکا کے اور کچھ بھی نہیں وسیع البنیاد اتحاد بنانے کی ضرورت ہے جو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکے

شرق پور تحصیل فیروز والہ ضلع شیخوپورہ کی میونسپل کمیٹی کے کلرک محمد حنیف کی رٹ پٹیشن اور اسپر فاضل جج کا حکم

Related posts

پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ سکولز بیس دسمبر سے دس جنوری بسلسلہ تعطیلات سرما بند رہیں گے

Ittehad

پروفیسر اعجاز خاور اچانک وفات پا گئے

Ittehad

سینئر لیڈر شپ پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کے افسران کی شارٹ ٹریننگ 

Ittehad

Leave a Comment