HED News Latest News

پنجاب:عدالت نے سکول اساتذہ کی ای ٹرانسفرز پر عمل درآمد روک دیا

لاہور(عاطف پرویز )پنجاب کے سکول اساتذہ کے تبادلوں کے لئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے آن لائن ٹرانسفر کی پالیسی متعارف کروائی تھی۔جس کے ذریعے اساتذہ گھر بیٹھے اپنے تباسلے کے لئے درخواست دے سکتے تھے۔وزیر سکول ایجوکیشن کا خیال تھا اس کے ذریعے تبادلوں کے لئے میرٹ کو یقینی بنایا جاسکے گا لیکن اب میرٹ کی خلاف ورزیوں کے الزام پر ہائی کورٹ نے سٹے آرڈر جاری کرکے پورے پراسیس کو روک دیا ہے۔ مسٹر جسٹس شاہد وحید نے پراسیس میں بے ضابطگیوں پر سٹے آڈر جاری کیا۔پیٹشنرز کی جانب سے کونسلر راو محمد اکبر خاں میو اور میاں سعید احمد پیش ہوئے ۔ درخواست گزاروں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ ای ٹرانسفر پراسیس میں اساتذہ کے لئے جان بوجھ کر مسائل پیدا کئے گئے۔ ای ٹرانسفر میں میرٹ کے نام پر اساتذہ کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ پیکٹ پنجاب،کمپیوٹر ٹیچرز، پی ای ٹی، سنگل سائنس ٹیچرزکو ٹرانسفر کا موقعہ نہیں دیا جا رہا۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ٹرانسفر میں بھی من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے۔ جونئیر اور سفارشی لوگوں کو نوازنے کے لئے اریٹک پوسٹنگ والی سیٹیں بلاک کی گئی ہیں۔

Related posts

آگیگا کے پلیٹ فارم سے چار جولائی اور چوبیس جولائی کو احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے

Ittehad

چھیاسی خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی گریڈ بیس میں بطور پروفیسر ترقی ،چھ کےکیس ڈیفر

Ittehad

الیکشن پپلا۔۔۔ بیس دسمبر تک ووٹ رجسٹر کروائیں الیکشن کی متوقع تاریخ 27 فروری 2024v

Ittehad

Leave a Comment