2021 HED News Latest News

پبلک یونیورسٹیوں کے ملازمین کو بھی سپیشل الاونس 2021 مل گیا فپواسا کے رہنماؤں کو خراج تحسین

آج ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں فپواسا کے ملازمین کے ۔مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے یونیورسٹیوں کے گریڈ ایک تا انیس کے تدریسی و و غیر تدریسی ملازمین کو بھی سپیشل الاونس 2021  دئیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے شرط صرف یہ ہے کہ وہ کوئی  اور کیڈر و سروس سپشل الاونس وصول نہ کر رہے ہوں ( ہاؤس رینٹ ۔میڈیکل الاونس ۔کنوینس الاونس ۔اور ایڈہاک ریلیف الاونس 2016.2017.2018 .2019 کے علاؤہ کوئی الاونس )۔ یہ الاونس مکسڈ مشاہرات ۔لم سم سیلری والوں اور ٹنیور ٹریک پر کام کرنے والوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ یہ بھی شرط رکھی گئی ہے کہ متعلقہ یونیورسٹی کی سینٹ و سنڈیکیٹ اس کی منظوری دے گی جو مالی وسائل کے جائزے پر مبنی ہوگی علاؤہ ازیں چانسلر /گورنر بھی اسے منظور کرئے گا ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے یہ لیٹر بذریعہ ای ۔میل صوبے کی تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر صاحبان کو بھجوایا ہے.    یاد رہے کہ فپواسا پنجاب نے اس سال جولائی اگست کے مہینوں میں ایک احتجاجی تحریک چلائی جس کی قیادت پنجاب چیپٹر کے صدر ڈاکٹر عبد السّتار ملک اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احتشام نے کی حکومت نے مذاکرات میں وعدہ تو کر لیا مگر لیت و لعل کا سلسلہ جاری رہا لیکن ڈاکٹر احتشام مسلسل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے حکام سے مسلسل رابطے میں رہ کر اس کو عملی شکل دلوانے میں ہر دم کوشاں رہے اس لیٹر کے اجراء پر یونیورسٹی کے ملازمین نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے

لیٹر کا عکس

Related posts

کراچی میں ماہر تعلیم کی ٹارگٹڈ  ہلاکت

Ittehad

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈزمیں میٹرک کے امتحانات اگلے سال چار مارچ سے شروع ہونگے

Ittehad

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا فیصلہ

Ittehad

Leave a Comment