HED News Latest News

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام،تعلیم سمیت 18 محکمے شامل

ملتان(قیصر سجاد) حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کا نیا عہدہ قائم کیا گیا ہے اور اس پر مسٹر زاہد اختر زمان کو تعینات کرنے کے آرڈرز بھی جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ ایڈیشنلآئی جی جنوبی پنجاب کے طور پرانعام غنی کو تعینات کیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کے انتظامی معاملات کے حل کیلئے 385 افراد کی بھرتیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 18 محکمے قائم ہونگے۔ہر محکمے میں ایک سپیشل سیکرٹری اور 2 ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کئے جائیں گے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، صحت، انہار، توانائی، بلدیات، خزانہ، زراعت اورتعلیم کے شعبہ جات قائم کیے جائیں گے۔ ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز کے انتظامی معاملات اب جنوبی پنجاب میں ہی حل ہونگے۔افسران کیلئے 1300 سی سی 8 گاڑیاں اور 1000 ہزار سی سی 13 گاڑیاں خریدی جانے کی پروپوزل بھی جمع کروادی گئی ہے۔پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

Related posts

، تین فیصد کوٹہ معذوروں ،پانچ فیصد اقلیتوں اور پندرہ فیصد خواتین کے مخصوص ہے پبلک سروس کمیشن کی محکموں کو ہدایت

Ittehad

پیپلا اور اتحاد اساتذہ کے رہنما پروفیسر (ر) حافظ اعتبار خاں اللہ کی رحمت میں چلے گئے 

Ittehad

راولپنڈی ڈویژن کے تئیس کالجز میں مرد و خواتین مستقل پرنسپلز تعینات

Ittehad

Leave a Comment