HED News Latest News

آن لائن ایجوکیشن کے خلاف سوشل میڈیا کمپئن:طالب علم یونیورسٹی سے فارغ

لاہور(ویب نیوز) آن لائن کلاسز کے مسئلے پر سٹوڈنٹس اور یونیورسٹیز کے مابین تنازعہ اس وقت سنگین صورت اختیار کرگیا جب کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد نے آن لائن کلاسز کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپئن چلانے پر اپنے ایک طالب علم عثمان محمود کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔ڈسپلن کمیٹی کے مطابق عثمان محمود یونیورسٹی ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آن لائن کلاسز کے خلاف ایچ ای سی کے سامنے مظاہرہ کیا تھا۔احتجاجی سٹوڈنٹس کا مطالبات تھے کہ انہیں بغیر امتحان کے پاس کیا جائے،سمسٹر فریز کیا جائے اور فیسیں معاف کی جائیں۔ایچ ای سی نے تمام مطالبات ماننے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بغیر امتحانات کے یونیورسٹی کے طالب علموں کو پاس کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔کرونا وبا کی وجہ سے ملک کے تمام تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے تھے اور اعلی تعلیم کے اداروں میں ایچ ای سی نے آن لائن طریقہ تدریس متعارف کروانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔جہاں تک عثمان محمود کو یونیورسٹی سے مستقل نکالے جانے کا معاملہ ہے ذرائع کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگرچہ ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کو ہوا تھا لیکن طالب علم کو 5 جون کو اس سزا سے آگاہ کیا کیا گیا۔عثمان نے کل 9 جون کو اس معاملہ کو اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے اٹھاتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے آئین کے تحت اسے اظہار رائے کی پوری آزادی ہے۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سینٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کے چئیرمین مصطفی نواز کھوکھر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس معاملے پر یونیورسٹی حکام کو کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر موقف پیش کرنے کو یقینی بنائیں گے۔

Related posts

ڈاکٹر امجد مگسی فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

Ittehad

ایم اے او کالج کو دوسرا صدمہ

Ittehad

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو تیس جون کی تنخواہوں پر پندرہ فیصد سپشل الاونس دینے کا نوٹیفکیشن 

Ittehad

Leave a Comment