مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ نے اجتماع میں ا کر یقین دہانی کروائی پنجاب کے خصوصی ایشوز پر پنجاب کی انتظامیہ سے بات کرنے کا وعدہ
دشوار موسم اور دیگر مشکلات کے باعث کل ملازمین کے تناسب سے شرکا کی تعداد کم رہی رات کے وقت ایک لاکھ کی نمائندگی ایک فرد نے کی
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وفاقی سیکرٹریٹ اور پارلیمنٹ کےسامنے ہونے والا سرکاری ملازمین کا دھرنا دوسرے روز کے ختم ہونے پر ختم ہوگیا حکام سے قائدین کا رابطہ مسلسل ہوتا رہا آخری ملاقات رانا ثناء اللہ مشیر وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی ساری میٹنگون اور ملاقاتیوں کے نتیجے میں وزیر اعظم کے مشیر نے کچھ معاملات پر کمیٹیاں بنانے اور کچھ پر وعدے کیے جن کی تفصیل تاحال ابہام میں ہے دونوں جانب سے یہی کہا گیا کہ ہر معاملہ زیر بحث آیا اور کہا گیا کہ پیش رفت ہے اگلے چند روز میں دفاتر سے جاری ہونے والی خط وکتابت سے عیاں ہوگی یا مذاکراتی ٹیم کے اراکین اس بارے میں تفصیلی بیانات جاری کریں گے ان سے بات سامنے آئے گی جو باتین مشیر وزیر اعظم نے شرکا سے خطاب میں کیں اس میں کسی بھی مطالبے بارے کچھ واضح اعلان نہیں تھا سوائے اس کے تمام مسائل بتدریج حل کیے جائیں گے کچھ ابھی کچھ بجٹ میں اور کچھ آئندہ دوسری جانب شرکا کی تعداد کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو اپنی مجموعی کا ایک فیصد بھی دن کےوقت نہ جمع ہوئی اور رات کو تو ایک لاکھ کی نمائندگی ایک فرد نے کی قائدین کا یہ کہنا کہ موسم کی دشواری آڑے آئی یا فاصلے بہرحال جتنے بڑے مطالبات تھے اتنے لوگ منوانے والے نہیں آئے