2022 Latest News Press Releases

ہفتہ شان رحمت العالمین ۔ صوبائی سطح کے انٹرکالجیٹ نعت اور قرآت کے مقابلہ جات کا انعقاد 

 قرات میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ڈگری کالج جھاوریاں کے طالب علم قاری عدنان ظفر اور نعت خوانی میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کے مرزا شاہزیب نے پہلی پوزیشن حاصل کی

گورنمنٹ ایم اے او گریجویٹ کالج لاہور میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ویژن پر  ہفتہ شان رحمت العالمین کے سلسلے میں صوبائی سطح کے قرات ۔ نعت مقابلے منعقد ہو ئے ۔ ان مقابلوں میں ڈویژنل مقابلوں کے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے حصہ لیا ۔

قرات کے مقابلوں میں  گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ڈگری کالج جھاوریاں کے طالب علم قاری عدنان ظفر نے پہلی ۔ گورنمنٹ سائنس کالج فیصل آباد کے عامر شہزاد نے دوسری اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ سائنس کالج ملتان کے عمر فاروق نے حاصل کی ۔نعت خوانی میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کے مرزا شاہزیب نے پہلی ۔ شرافت علی گورنمنٹ کالج قصور نے دوسری اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ کے محمد ارشد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈائریکٹر کالجز لاہور پروفیسر شہزاد منور نے کامیاب طلبا میں انعامات تقسیم کئے ۔ صوبائی سطح کے مقابلہ جات میں طلبا وطالبات اور اساتذہ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

گورنمنٹ ایم اے او گریجوایٹ کالج میں صوبائی سطح کے انٹرکالجیٹ نعت اور قرآت کے مقابلہ جات کا انعقاد 

 مقابلوں میں ڈویژنل مقابلوں کے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے حصہ لیا

قرات کے مقابلوں میں  گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ڈگری کالج جھاوریاں کے طالب علم قاری عدنان ظفر نے پہلی ۔ گورنمنٹ سائنس کالج فیصل آباد کے عامر شہزاد نے دوسری اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ سائنس کالج ملتان کے عمر فاروق نے حاصل کی

نعت خوانی میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کے مرزا شاہزیب نے پہلی ۔ شرافت علی گورنمنٹ کالج قصور نے دوسری اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ کے محمد ارشد نے تیسری پوزیشن حاصل کی

ڈائریکٹر کالجز لاہور پروفیسر شہزاد منور اور پرنسپل ڈاکٹر شبیر رانا نے کامیاب طلبا میں انعامات تقسیم کئے

 صوبائی سطح کے مقابلہ جات میں طلبا وطالبات اور اساتذہ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔۔

سیرت النبی پر صوبائی انٹرکالجیٹ تقریری مقابلہ ۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ کے طالب علم علی احمد نے جیت لیا 

ہفتہ شان رحمت العالمین ۔ صوبائی سطح کے تقریری مقابلہ جات کا گورنمنٹ ایم اے او گریجویٹ کالج میں انعقاد

گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں کے حسنین فاروق نے دوسری اور علی حسنین گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ڈگری کالج شاہ پور صدر نے تیسری پوزیشن حاصل کی 

 

گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور میں ہفتہ شان رحمت العالمین کے سلسلے میں صوبائی سطح کے تقریری منعقد ہو ئے ۔ ان مقابلوں میں ڈویژنل مقابلوں کے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے حصہ لیا ۔

تقریری مقابلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ کے طالب علم علی احمد نے پہلی ۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں کے حسنین فاروق نے دوسری اور علی حسنین گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ڈگری کالج شاہ پور صدر نے تیسری پوزیشن حاصل کی 

 ڈائریکٹر کالجز لاہور پروفیسر شہزاد منور اور پرنسپل ڈاکٹر شبیر رانا نے کامیاب طلبا میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقعے پر ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ سیرت النبی پر عمل پیرا ہونا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ ہمیں اپنی زندگیوں میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ اپنانا ہو گا ۔۔

Related posts

جنوبی پنجاب میں ایجوکیشنل ایمرجنسی کا نفاز

Ittehad

الیکشن پپلا۔۔۔ بیس دسمبر تک ووٹ رجسٹر کروائیں الیکشن کی متوقع تاریخ 27 فروری 2024v

Ittehad

سنیارٹی لسٹوں کی درستگی میں تمام دوست اپنا کردار ادا کریں

Ittehad

Leave a Comment