وہ بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سیالکوٹ کام کر رہے ہیں اس سے پہلے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور رہے اور ان کے پاس ڈائریکٹر لاہور ڈویژن کا چارج رہا جسے انہوں نے بطریق احسن سرانجام دیا امید ہے کہ گوجرانولہ دگر گوں انتظامی حالات میں بہتری لانے کے لیے یہ فریضہ سونپا گیا ہے
لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔۔محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے آج آٹھ جنوری 2024 کو احکامات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سیالکوٹ پروفیسر شہزاد منور کو ڈائریکٹر گوجرانولہ کا اضافی چارج سونپ دیا ہے پروفیسر زاہد فاروق کو اس عہدے سے ہٹا کر انہیں چارج دیا گیا ہے انہیں اس عہدے کے انتظامی ا خیارات دینے کے ساتھ ڈی ڈی او کے مالی اختیارات بھی دئیے گئے ہیں پروفیسر شہزاد منور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سیالکوٹ کام کر رہے اس سے قبل وہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور کام ک رہے تھے ڈائریکٹر کالجز لاہور پروفیسر سلمان خان کی ٹرانسفر کے بعد تقریباً ایک سال چار ماہ تک ان کے پاس ڈائریکٹر لاہور ڈویژن کا چارج رہا جسے انہوں نے بطریق احسن سرانجام دیا یہی وجہ ہے کہ گوجرانولہ ڈویژن کے انتظامی حالات دگرگوں تھے تو انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے