2025 HED News Latest News

سیکورٹی کی نازک صورتحال کے پیش نظر کالجز میں ہائی الرٹ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا خط

طالب علموں ،سٹاف اور کالج پراپرٹی کے تحفظ کے لیے اقدامات تجویز ۔عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم

تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز ،ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹرز اور تمام پرنسپل کو سیکورٹی کے اقدامات پر عمل درآمد کروانے کے بعد ایک ہفتے کے اندر رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت

اداروں کے ایک مین گیٹ کے علاؤہ تمام بند، سیکروٹنی کے لیے ٹریننڈ سٹاف کی بھرتی، ملاقاتیوں کی مکمل شناخت اور پاس کے ساتھ ادارے میں اجازت، اداروں کے اندر جانے والے بیگز ،پارسلز اور گاڑیوں کی مکمل چیکنگ ،واک ان گیٹس کی تنصیب اور میٹل ڈیٹکرز کی خریداری ملاقاتیوں ،عارضی ملازمین ،ونڈرز اور ٹھیکیداروں کی آمد کا مکمل ریکارڈ بذریعہ رجسثر،عدم شناخت کی صورت میں کسی کو داخلے کی اجازت نہ دینےاور صرف متعلقہ گاڑیوں کو سٹکر لگا کر داخلے کی اجازت

لاہور ( نمائندہ خصوصی) ملک میں سیکورٹی کی نازک صورتحال کے باعث باقی اداروں کی طرح کالجوں میں بھی طالب علموں ، تدریسی و غیر تدریسی عملے اور کالج کی پراپرٹی کو محفوظ بنانے کے لیے سیکورٹی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کی جانب سے جاری ایک خط میں سیکیورٹی اقدامات پر ایک ہفتے کے اندر عمل درآمد کروا کے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے جن اقدامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے ان میں سوائے ایک مین گیٹ کے تمام گیٹس بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے گیٹ پر اسلحہ کے ٹرینڈ سٹاف کو بھرتی کیا جائے گیٹ پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں سیکورٹی سٹاف کے پاس میٹل ڈیٹکرز ہوں اور بغیر چیکنگ کے کوئی تھیلا ،پارسلز اور کوئی اور بند چیز بغیر چیکنگ اندر نہ جائے صرف ضروری ملاقاتیوں کو شناخت کر کے ایک رجسٹر پر اندراج کے بعد پاس دیکر اندر بھجوایا جائے غیر ضروری اور شناخت نہ رکھنے والے ملاقاتیوں کو ہرگز اندر نہ جانے دیا جائے عارضی کارکنان ونڈر اور ٹھیکیداروں اور گاڑیوں کو پاس اور سٹیکرز جاری کیے جائیں اس کے علاؤہ گاروں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

Related posts

خون دل دے کر نکھاریں گے رخ برگ گلاب ہم نے گلشن کے تخفظ کی قسم کھائی ہے

Ittehad

پندرہ جولائی سے یونیورسٹیاں مرحلہ وار کھولنے کا شیڈول جاری

Ittehad

لمس:ٹیکس میں چھوٹ،فیسوں میں اضافہ

Ittehad

Leave a Comment