2023 Latest News Press Releases

پنجاب بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولز اور کالجز سوموار نو جنوری سے کھل رہےہیں

سوشل میڈیا پر  موسم سرما تعطیلات  میں توسیع کی خبریں جھوٹی ہیں من چلوں کی طالع آزمائی کے سوا کچھ نہیں ایسی خبروں پرتوجہ مت دیں اساتذہ اور طالب علم  اپنے تمام  معاملات سمعیٹ کر سکول کالج آنے کی تیاری کریں

محکمہ پنجاب سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے واضح کر دیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ سکولز و کالجز موسم سرما کی تعطیلات کےبعد سوموار نو جنوری 2023 کو درس و تدریس کے لیےکھل رہےہیں وزیر سکولز پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ان والدین پر اپنے ٹویٹ میں تنقید کی ہےجو تعطیلات میں توسیع کی اپیلیں کر رہے ہیں وزیر تعلیم شاید نہ جانتے ہوں کہ یہ والدین کم اور سوشل میڈیا کے طالع آزما زیادہ ہیں جعلی نوٹیفیکیشنز بنانا اور انہیں سوشل میڈیا پر پھیلانا جن کا مشغلہ ہے انکے خلاف نہ کوئی کاروائی ہوتی ہے اور نہ کوئی مذمت  لہذا یہ فارغ فوج عرصہ دراز سے   اپنا مشغلہ جاری رکھے ہوئے ہیں  واضع ہو جانے کے بعد اب طالب علموں اور اساتذہ اپنی تمام سرگرمیاں ترک کر کے سکول و کالج آنے کی تیاریاں کریں

Related posts

فائنل  سنیارٹی لسٹیں لیکچرز مردانہ و زنانہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے مشتہر کر دی ہیں مگر۔۔

Ittehad

  مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ اور بانی رکن پروفیسر چوہدری غلام رسول شدید علیل ہیں ان کی صحتیابی کے لیے دعا  کیجیے 

Ittehad

پپلا اور اتحاد اساتذہ کی ہیلتھ الائنس کے وفد سے مستقبل کے لائحہ عمل پر ملاقات

Ittehad

Leave a Comment