HED News Latest News

پنجاب:انتظامی امور کے لئے سکول ہفتے میں دو دن کھولنے کا فیصلہ

لاہور:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ایڈمنسٹریشن سٹاف کے لئے سکول ہفتے میں دودن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محکمہ کے انتظامی دفاتر بھی چیدہ چیدہ سٹاف کے ساتھ کھولنے کا حکم جاری کیا ہے۔18 مئی کو جاری ہونے والے حکمنامے کے مطابق سکولز پیر اور منگل کو 10 بجے سے 2 بجے تک کھولے جائیں گے۔مراسلے کے مطابق سکول کھولنے کا مقصد مالی اور انتظامی امور کو نمٹانا ہے۔سکول میں ہیڈ ماسٹر،ایڈمن سٹاف میں سے دو افراد،درجہ چہارم کے چار افراد اور دو ٹیچرز جن کی حاضری انتہائی ضروری ہو حاضر ہوں گے۔ماسک پہننا اور سکول میں صابن اور سینی ٹائزر کو موجودگی بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔تنخواہ کی ادائیگی کے مقاصد کے لئے بھی سکول اساتذہ کو ایک ساتھ نہیں بلایا جائے گا بلکہ وہ باری باری آئیں گے

نوٹیفکیشن

https://ia.com.pk/wp-content/uploads/2017/11/FB_IMG_1589829148754.jpg

Related posts

یونیورسٹیز کو کارکردگی کی بنیاد پر فنڈز ملنے چاہئیں، طارق بنوری

Ittehad

انٹرمیڈیٹ کے داخلے بھیجنے کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری

Ittehad

کسی کو 15 اگست سے سکول کھولنے نہیں دیں گے سندھ حکومت

Ittehad

Leave a Comment