HED News Latest News

محکمہ سکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ ہیک ہونے پرکالج اساتذہ میں بھی تشویش

لاہور(خصوصی رپورٹ)اس خبر کے نیوز چینلز پر نشر ہونے کے بعد کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ہے اور ساڑھے چار لاکھ سکول اساتذہ اور ڈیڑھ کروڑ طالب علموں کا پروفائل اور پرائیویٹ ریکارڈ چوری ہو چکا ہے۔کالج اساتذہ میں خوف وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔کیونکہ انہی دنوں ان سے بھی ڈیٹا طلب کیا جارہا ہے اور 26 تاریح کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ اب کالج اساتذہ شش وپنج میں ہیں اورایک دوسرے سے صلاح مشورے کر رہے ہیں کہ وہ یہ معلومات فراہم کریں یا نہیں۔اتحاد اساتذہ نے حکام سے کہا ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے کرحل نکالا جائے اور اساتذہ کا اعتماد بحال کیا جائے۔

Related posts

  کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستان کی صرف دو یونیورسٹیاں پہلی سو میں شامل

Ittehad

پی پی ایل اے کے انتخابات 11 نومبر کو ہونگے الیکشن کمیشن کا اعلان

Ittehad

پنجاب کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز سے پرنسپلز کی خالی پوسٹوں پر پینل طلب

Ittehad

Leave a Comment