2024 Latest News Press Releases

پنجاب حکومت سکولز ٹیچرز کا ٹی این اے ٹیسٹ لینے میں ناکام

سکولز انتظامیہ کی درخواست پر کالج اساتذہ کو ٹیسٹ کی نگرانی کی ڈیوٹیاں لگوا دی گئیں گرینڈ ٹیچرز الائنس کی درخواست پر پیپلا کی صدر نے کالج اساتذہ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

مرکزی صدر کے اعلان کے بعد ڈویژنل صدور نے وڈیو پیغامات اور بذریعہ کالز و میسجز اساتذہ کو ڈیوٹیاں دینے سے روک دیا ٹیچرز اور کالج ٹیچرز کے باہمی تعاون سے ٹیسٹ کا انعقاد روک گیا امتحانی خالی پڑے رہے

لاہور ( نمائندہ خصوصی) ٹرینگ نیڈز اینیلیسس جسے محتصر ٹی این اے کہا جا رہا ہے اج سارے پنجاب میں سکول ٹیچرز کا ٹیسٹ لیا جانا تھا سکولوں کی نج کاری پر گرینڈ ٹیچرز الائنس نے ہڑتال کر رکھی ہے اس ٹیسٹ کے نگران عملے نے بھی اس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا سکولز ڈیپارٹمنٹ نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالج اساتذہ کو نگرانی کی ڈیوٹیاں لگوا دیں سکولز کی ٹریڈ یونینز نے پیپلا کی مرکزی باڈی کو درخواست کی کہ اگر کالج اساتذہ یہ ڈیوٹی سر انجام نہ دیں تو حکومتی عزائم خاک میں مل سکتے ہیں مرکزی صدر محترمہ فائزہ رعنا نے مرکزی ایگزیکٹو کے ساتھ مشاورت کے بعد سکول اساتذہ کی حمایت کا اعلان کر دیا اور کالج اساتذہ کو ڈیوٹی سر انجام نہ دینے کی ہدایت کر دی اس اعلان کے بعد ڈویژنل صدور پیپلا نے راتوں رات اسے کامیاب بنوانے میں بنیادی کردار ادا کیا انہوں نے وڈیو پیغام جاری کیے ٹیلی فون و الیکٹرونک پیغامات کے ذریعے کالج اساتذہ کو درخواست کی کہ وہ یہ ڈیوٹی قبول نہ کریں اس پر من و عن عمل ہوا اور سکولز و کالج اساتذہ کے باہمی تعاون سے حکومت ٹیسٹ کا انعقاد نہ کروا سکی۔سارے پنجاب میں ٹیسٹ سنٹرز خالی پڑے رہے

خالی امتحانی مراکز

اظہار یک جہتی

Related posts

پروفیسر محمد انیس شیخ ایڈیشنل ڈی پی آئی تعینات اور ان کے عہدے کا چارج سید صفدر عباس کےسپرد

Ittehad

نگران حکومت پرموشن اجلاس منعقد نہیں کر سکتی ۔محکمہ سروسز

Ittehad

لاہور کے کالجوں کے پرنسپل کے امیدواران کے انٹرویو کل یکم جنوری کو ہونگے

Ittehad

Leave a Comment