2022 Latest News University / Board News

دو ہزار بائیس کے لیے نہم تا ایم اے /ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات کے شیڈول جاری

حکومت پنجاب نے سالانہ امتحانات  میٹرک اور انٹرمیڈیٹ دو ہزار بائیس کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے میٹرک کے سالانہ امتحانات دو ہزار بائیس دس مئی جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اٹھارہ جون دو ہزار بائیس سے شروع ہوں گے یاد رہے کہ یہ فیصلہ نو بورڈوں کی میٹنگ میں کیا گیا جن میں بہاولپور ۔ڈیرہ غازی خان۔فیصل آباد ۔گوجرانوالہ ۔لاہور ۔ملتان ۔ساہیوال۔راولپنڈی اور سرگودھا شامل ہیں کرونا کی مجموعی صورتحال ملک میں بہتر ہو رہے ہیں ویکسینیشن کا عمل بھی ملک کے تعلیمی اداروں میں کسی حد تک ہو چکا ہے اس مرتبہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اس مرتبہ پورے سلیبس سے امتحانات ہونگے فیصلے کے مطابق نہم کے امتحانات چھبیس مئی  اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز چار جولائی دو ہزار بائیس سے ہوگا  پنجاب یونیورسٹی ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون  ۔پارٹ ٹو کے امتحانات جولائی دو ہزار بائیس سے ہونگے ایم اے پارٹ ون اور ٹو ایل ایل بی تین سالہ ایل ایل بی پانچ سالہ اور ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون ٹو کے سالانہ امتحانات اگست دو ہزار بائیس سے ہونگے

Related posts

پنجاب کے سرکاری ونجی کالجز موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اکیس اگست کو دوبارہ کھلیں گے 

Ittehad

مزید کتابیں پابندی کی زد میں آسکتی ہیں،ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ

Ittehad

قصور کے پندرہ اساتذہ کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ،مظاہرہ کر  رہے تھے ریاض گجر جیل منتقل

Ittehad

Leave a Comment