2025 Latest News Press Releases

سرگودھا ڈویژن کے ماہانہ اجلاس میں مرکزی لیڈرشپ کی کارکردگی کو سراہا گیا سست پرموشن کے عمل پر اظہار تشویش

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ایڈجسٹمنٹ پالیسی پر نکتہ چینی کی گئی اور اسے اساتذہ برادری کے مفادات کے منافی قرار دیتے ہوئے مرکز کو اسے استاد دشمن اقدامات کے خلاف تحریک چلانے کی تجویز دی گئی

اجلاس میں ڈویژنل مجلس عاملہ کے علاؤہ اس ڈویژن کےمرکزی لیڈروں نے بھی شرکت کی تمام فیصلے باہمی مشاورت اوراتفاق راۓ سے کیے گئے 

میانوالی (نامہ نگار)پیپلا سرگودھا ڈویژن کا ماہانہ اجلاس صدر پیپلا سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر صدارت میانوالی میں منعقد ہوا میزبانی مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ اور ممبر ایگزیکٹو ملک حیات اللہ اور سیکرٹری پیپلا سرگودھا ڈویژن حیات خان نیازی کے ذمے رہی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیر محمد گوندل اور مرکزی نائب صدر پیپلا ناصر حیات نے بھی اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں پیپلا اور آگیگا کی مشترکہ جد و جہد کا جائزہ لیا گیا اور مرکزی صدر محترمہ فائزہ رعنا اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا کچھ عرصہ سے جاری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ان کی مذمّت کی گئی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی باڈی کو یہ مشورہ دیا گیا کہ سست رو پرموشن اور ایڈجسٹمنٹ کے طریق کار پر اساتذہ برادری میں بے چینی اور اضطراب پایا جا تا ہے تجویز دی گئی کہ ان منفی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے پرموشن کی رفتار انتہائی سست ہے اس کو تیز کروایا جائے سیٹوں کی اپ گریڈیشن کروا کر ترقی پانے والوں کو ان پر ایڈجسٹ کروایا جائے ڈائریکٹر پبلک امیں غیر ضروری رکاوٹیں ڈالنا وطیرہ بن چکا ہے انسٹرکشن پنجاب کے سٹاف کا رویہ اساتذہ دوست نہیں کاموں
میں غیر ضروری رکاوٹیں ڈالنا وطیرہ بن چکا ہے اسے درست کروانے کی ضرورت ہے بعض کالجوں میں پرنسپلز اپنے سٹاف کے ساتھ ناروا سلوک رکھے ہوئے ہیں ان کی مذمّت ہونی چاہیے اوران کی اصلاح ہونا چاہیے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والے اساتذہ کے کھیلوں کے مقابلوں میں سرگودھا ڈویژن کی حسن کارکردگی اور جنرل ٹرافی جیتنے پر ڈائریکٹر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر ناہید ناز فوکل پرسن پروفیسر شارون جان و پرنسپلز اور سٹاف کو مبارکباد پیش کی گئی

اوراتفاق رائے سے کیے گئے

Related posts

نامور شاعر ۔ادیب و دانشور ڈاکٹر اصغر علی کو  پرنسپل گورنمنٹ کالج جڑانوالہ تعینات کرنے کا فیصلہ 

Ittehad

دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ

Ittehad

پنجاب کے سولہ کالجوں کے لیے پچاس امیدوار شارٹ لسٹ ۔۔غیر منتخب اعتراض کر سکتے ہیں

Ittehad

Leave a Comment