2023 Latest News Obituary

سرگودھا ۔۔اتحاد اساتذہ پاکستان کے دیرنیہ ساتھی علامہ محمد نذیرانتقال کر گئے

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج 90 جنوبی سرگودھا کے ایسوسی ایٹ پروفیسر علامہ نذیر احمد شماریات آج اچانک انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً انسٹھ برس تھی اور وہ اگلے چھ سات ماہ بعد مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہونے والے تھے ہمیشہ اتحاد اساتذہ پاکستان سے وابستہ رہے سابق جنرل سیکرٹری پپلا پروفیسر احمد خان کے قریبی ساتھی تھے انہوں نے 1987میں بطور لیکچرر شماریات گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج منکیرہ سے تدریسی سفر کا آغازکیا اسسٹنٹ پروفیسر بنے تو انہیں گورنمنٹ کالج جوہر آباد تعینات کر دیا گیا مگر وہاں تھوڈا عرصہ گزار کے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج 90 جنوبی سرگودھا ا گئے وہاں تین مرتبہ ڈی ڈی او پرنسپل رہے دین سے گہرے لگاو اور دینی علوم میں دسترس کے سبب دوستوں میں علامہ مشہور ہوگئے وہ پروفیسر تو تھے ہی خاندانی پیشے اڑھت سے بھی وابستہ رہے مگر جتنے بھی پیسے اس کاروبار سے حاصل ہوتے حج عمرہ کرنے پر خرچ کرتے لا تعداد مرتبہ سعادت حج و عمرہ حاصل کی گزشتہ برس ہی ترقی پا کر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنے ان کےبڑے بھائی یوسف ساجد بھی محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں گورنمنٹ کالج سرگودھا (حال یونیورسٹی) میں شعبہ اکنامکس میں تدریسی خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوئے مرحوم علامہ نذیر احمد نے ایک بیوہ ، چار بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھی دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

Related posts

لیو انکشمنٹ کے نئے رولز کا نوٹیفکیشن ریٹائر ہونے والے ملازمین کا معاشی قتل ہے فی الفور واپس لیا جائے

Ittehad

اسسٹنٹ پروفیسر خواتین کی ٹریننگ کل پچیس اگست سے شروع ۔ای میل پہنچ گئیں

Ittehad

پرنسپلز کی تعیناتی کا ایک دو روز میں ۔ہونے کا امکان ۔۔ عدالتی معاملہ نمٹ گپا

Ittehad

Leave a Comment