2021 HED News Latest News

بارہ ریٹائرڈ اساتذہ اور تین درجہ چہارم کے لیے لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے آج  ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں پنجاب کے مختلف کالجوں کے بارہ ریٹائرڈ پروفیسروں اور تین ریٹائر ڈ  درجہ چہارم کے ریٹائر ڈ ملازمین کو یا ان کے اہل خانہ کو ان کی ارنڈ لیو کو انکیشمنٹ دینے کی منظوری دی گئی ہے تفصیل کچھ یوں ہے ایم اے او کالج لاہور کے جغرافیہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد عباس کو پندرہ لاکھ باون ہزار تین سو بیس روپے کی منظوری دی گئی  2– ایمرسن کالج ملتان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اکنامکس محمد سعید اختر کو بارہ لاکھ تیس ہزار پانچ سو بارہ روپے  ایمرسن کالج ملتان  کے ایسوسی ایٹ پروفیسر فزکس  اصغر علی تیرہ لاکھ انہتر ہزار تین سو بیس روپے گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ کے  محمد ارشد قمر ایسوسی ایٹ پروفیسر سائیکالوجی کو چودہ لاکھ بیالیس ہزار پانچ سو بیس روپے گورنمنٹ کالج سمن آباد فیصل آباد کے سابق پرنسپل و پروفیسر آف فزکس ڈاکٹر محمد عتیق کو اٹھارہ لاکھ اٹھارہ ہزار دو سو چالیس روپے گورنمنٹ ایس سی کالج بہاولپور کے تاریخ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ابرار الحق کو سولہ لاکھ پچپن ہزار آٹھ سو اسی روپے گورنمنٹ ایم اے او کالج کے فزیکل ایجوکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسر سرفراز علی طاہر کو تیرہ لاکھ پچپن ہزار چھ سو چالیس روپے  گورنمنٹ ایم اے او لاہور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر انگریزی ندیم افضل کو چودہ لاکھ بیالیس ہزار پانچ سو بیس روپے  گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر طاہر حلیم خان کو پندرہ لاکھ پندرہ ہزار سات سو بیس روپےگورنمنٹ اسلامیہ سول لائنز لاہور کے انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ندیم عزیز مرحوم کی بیوہ مسمات فرزانہ شاھین کو چودہ لاکھ نواسی ہزار ایک سو بیس گورنمنٹ کالج برائے خواتین سٹیلائٹ ٹاون گوجرانولہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اسلامیات مس یاسمین کوثر کو بارہ لاکھ چھیانوے ہزار ایک سو بیس  گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے شعبہ سیاسیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر صلاح الدین خان  کو چودہ لاکھ بیالیس ہزار پانچ سو بیس روپے منظور کیے گئے ہیں درجہ چہارم کے گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازی خان کے نائب قاصد غلام شبیر کی بیوہ زہراں مال کو ایک لاکھ باون ہزار چار سو اسی روپے گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور  کے سینٹری ورکر کو دو لاکھ انتیس ہزار چھ سو اسی روپے  گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور کے نائب قاصد محمد یسین کو تین لاکھ بائیس ہزار تین سو بیس روپے دینے کی منظوری دی گئی ہے

Related posts

پینشنرز کے لیے خوش خبری۔۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے دفتر میں سہولت مرکز کا قیام

Ittehad

وفاقی حکومت میں شامل دو پارٹیوں نے دھرنا کے شرکا سے رابطہ کر لیا

Ittehad

پی پی ایل اے کے نئے الیکشن کروانے پر اتفاق ۔۔اثحاد اساتذہ کی اپیل

Ittehad

Leave a Comment