2024 Latest News Press Releases

ری فکسیشن اور کٹوتیوں کے خلاف بھی حکم امتناعی ۔۔ ساہیوال سے عمران جعفر کی کاوش

لاہور۔ خصوصی رپورٹ ۔۔ایک طے شدہ حکمت عملی کے تحت محکمہ خزانہ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا کہ جہاں نگران حکومت بہت سے عوام دشمن فیصلے کر رہی ہے وہاں کالج اساتذہ میں سے ایسے لوگ 2002 اور 2005 میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے اور 2009 میں انہیں ریگولرائز کیا اور پے پروٹیکشن دے دی پھر 2013 میں دی گئی پے پروٹیکشن کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا کچھ اضلاع میں تو فورا تنخواہوں کی ری فکسیشن کرتے تنخواہوں کو سکیل کی ابتدا پر لے گئے بعض جگہوں پر نہ کیا گیا اور بعض پروفیسروں  کے گروپوں نے عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کرکے اس عمل کو رکوا لیا اب حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ جن کی کسی بھی وجہ سے ری فکسیشن نہیں ہو سکی ان کی تنخواہیں ری فکسی کر کے خزانے کو بھرا جائے دسمبر کے مہینے میں جب اکاؤنٹس آفیسرز میں کام شروع ہوا تو  یہ اساتذہ پہلے تو خاصے پریشان ہوئے پھر اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنماؤں نے معاملے کو اپنے ہاتھ میں لیا اور حکمت عملی یہ بنائی گئی کہ ایک طرف تو احتجاج کیا جائے اور دوسری جانب عدالتی دروازوں کو بھی کھٹکھٹایا جائے فیصل آباد سے صدر پپلا فیصل آباد ڈاکٹر خورشید اعظم ،،مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر عمران جعفر ،مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر شیر گوندل ۔صدر پپلا ڈی جی خان پروفیسر فرحان یاسر چاند ، گوجرانولہ سے پروفیسر امتیاز احمد اور بہاولپور سے ڈاکٹر رجب علی نے باہمی مشاورت ۔سے حکمت عملی بنائی فیصلہ ہوا کہ مختلف گروہوں کی صورت میں ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے پہلے ڈاکٹر خورشید اعظم کے ایک سو بیس ساتھیوں نے رث دائر کی اور حکم امتناعی حاصل کر لیا مگر اکاؤنٹ آفیس والوں نے اس میں یہ سقم نکال لی کہ۔ری فیکسیشن بارے وضاحت نہیں وہ دوبارہ اس۔ بارے میں رجوع کر رہے ہیں دوسرے ساہیوال سے پروفیسر عمران جعفر کمیانہ کے ساتھیوں نے 35 لوگوں نے رٹ دائر کر کے واضع حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے اور دوسرے لوگوں کو اس میں شامل کروا رہے ہیں اتحاد اساتذہ پاکستان اپنے پہلےٹنیور میں اصولی طور پر حکومت کو پے پروٹیکشن اور سروس پروٹیکشن ۔ اصولی طور پر منوا چکی ہے اور الیکشن کے فوراً ۔بعد نئی منتخب حکومت ۔سے اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کرئے گی

Related posts

سابقہ پی ایل ٹی میں اپنی ٹریننگ کا موقع ضائع کرنے والوں کو دوسرا موقع 

Ittehad

تعلیمی بورڈوں کو 48 گھنٹوں کے اندر نتائج کے اعلان کا حکم

Ittehad

ڈاکٹر نواز کنول رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا

Ittehad

Leave a Comment