2021 Akhbaar Latest News Obituary

SAD. NEWS غم کی خبریں صدمات

پروفیسر ابراہیم بھٹی،پروفیسر آصف قریشی،پروفیسر رشید گجر،پروفیسر نعیم اختر اور پروفیسر عامر افضل صدمے میں دعا مغفرت کی اپیل

ڈائریکٹر کالجز بہاولپور ابراہیم بھٹی کو صدمہ 

ڈائریکٹر کالجز بہاولپور ڈویژن پروفیسر محمد ابراہیم بھٹی کے بھانجے کا گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا ان کی بے وقت موت نے خاندان کو ہلا کے رکھ دیا ان کی نماز جنازہ کینال کالونی کی مسجد میں ادا کی گئی جس میں کالج اساتذہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اتحاد اساتذہ کے مرکزی و ڈویژنل عہدے داران اور پیپلا کے ذمہ داران نے پروفیسر ابراہیم بھٹی صاحب سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے یہ بھی کہ اہل خانہ کو اللہ تعالیٰ ہمت دے کہ وہ بھاری صدمہ برداشت کر سکیں 

پروفیسر آصف ہمایوں قریشی کو صدمہ

نامور ماہر عمرانیات۔معروف ماہر تعلیم اور سابق سیکرٹری تعلیمی بورڈ راولپنڈی گورڈن کالج راولپنڈی اور گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور کے ریٹائرڈ پروفیسر پروفیسر آصف ہمایوں قریشی کی زوجہ محترمہ   20 دسمبر  کو انتقال کر گئیں مرحومہ صاحب فراش تھیں اور کئی روز تک ہسپتال میں موت اور زندگی کی چنگ لڑتی رہیں بالآخر موت کامیاب ہو گئی پروفیسر آصف ہمایوں قریشی اپنی ہمسفر سے بہت محبت کرتے ان کی موت نے ان کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں اتحاد اساتذہ جہاں مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہے وہاں یہ بھی دعا کرتی ہےکہ پروفیسر آصف ہمایوں قریشی کو یہ بھاری صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرئے

ساہیوال۔۔ پروفیسر رشید گجر کو صدمہ

گورنمنٹ کالج ساہیوال کے شعبہ انگریزی ادب کے استاد اور اتحاد اساتذہ کے رہنما پروفیسر رشید احمد گجر کے چچا قضائے الٰہی سے وفات پا گئے  ان کی نماز جنازہ بیس دسمبر کو خالق حقیقی سے جا ملے اتحاد اساتذہ نے جناب رشید گجر سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے

 رحیم یار خاں پروفیسر نعیم اختر کو صدمہ

رحیم یار خان ۔گورنمنٹ خواجہ فرید کالج رحیم یار خان کے شعبہ فزکس کے اسسٹنٹ پروفیسر نعیم اختر کے والد بزرگوار وفات پاگئے مرحوم دل کے مرض میں مبتلا تھے مگر اس مرض سے وہ کامیابی سے لڑ رہے تھے سردی کے باعث وہ نمونیا میں مبتلا ہو گئے حملہ اتنا شدید تھا کہ وہ جانبر نہ ہو سکے اور اللہ کی رحمت میں چلے گئے انہیں ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 244/پی میں اکیس دسمبر کی شام سپرد خاک کر دیا گیا ںنمازِ جنازہ میں ان کے عزیز و اقارب کے علاؤہ کالج اساتذہ کی ایک بڑی ث شریک ہوئی اتحاد اساتذہ نے سبھی راہنماؤں نے پروفیسر نعیم اختر اظہار تعزیت کیا ہے   اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اور پروفیسر نعیم اختر اور ان کے خاندان کو صبر اور ہمت دے کہ وہ اس صدمے سے نبرد آزما ہو سکیں

پروفیسر عامر افضل کو صدمہ

گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا کے شعبہ انگریزی کے استاد پروفیسر عامر افضل کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ان کی نماز جنازہ سرگودھا کے سٹیلائٹ ٹاون کے قریب چک نمبر 46 میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سرگودھا کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں صدر پیپلا سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر حافظ محمد رمضان ۔پروفیسر ابو الحسن نقوی۔ پروفیسر طفیل گوندل ڈاکٹر شیر محمد گوندل عون اعوان خاصا طور پر نمایاں تھے اتحاد اساتذہ کے رہنماؤں اور ساتھیوں نے جناب پروفیسر عامر گوندل سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے

Related posts

آپ کے ووٹ اور سپورٹ کے حقیقی حقدار اسلا میہ یونیورسٹی بہاولپور کے امیدواران سینٹ

Ittehad

پرنسپل ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے

Ittehad

پنجاب بیوروکریسی ملازمین کو ہاتھ دیکھا گئی تفاوت دور کرتے کرتے تفاوت بڑھ گیا

Ittehad

Leave a Comment