2023 Latest News Obituary

انتقال پر ملال۔۔۔۔۔۔ صدمات۔۔۔۔۔اظہار تعزیت 

فیصل آباد ۔۔سابق پرنسپل میونسپل کالج پروفیسر عتیق قریشی انتقال کر گئے 

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ میونسپل کالج عبد اللہ پور فیصل آباد کے سابق پرنسپل اور ایسوسی ایٹ پروفیسر شماریات  محترم پروفیسر عتیق قریشی  انتقال کرگئے ان کی عمر تقریباً باسٹھ برس تھی اور وہ2021 مدت ملازمت مکمل کر کے سروس سے ریٹائر ہوئے ان کے والد  بھی کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ تھے اور ایک  نامور ماہر تعلیم اور  ماہر شماریات تھے وہ گورنمنٹ کالج آف سائنس فیصل آباد میں پڑھاتے رہے مرحوم عتیق قریشی کو بلڈ پریشر اور دل کی تکلیف عرصہ سے تھی دو روز قبل دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا مرحوم ایک خوش مزاج شخصیت کے مالک تھے تعلیم و تدریس سے زیادہ فنون لطیفہ سے دلچسپی رکھنے تھے میوزیکل کلب بنا کر بچوں کو میوزک اور گائیکی کی ترغیب دیتے  تھے مرحوم میوزیکل ساز بجانے کی مہارت رکھتے تھے شہر میں ایک موسیقی کی اکیڈمی بھی کھول رکھی تھی جس کے وہ ڈائریکٹر بھی تھے انہوں نے بطور لیکچرر شماریات گورنمنٹ کالج جڑانوالہ سے سروش کا آغاز کیا ٹرانسفر ہو کر میونسپل کالج فیصل آباد آئے اور بقیہ سروس یہاں ہی فرائص انجام دیتے جنوری 2019 سے اپریل 2019 تک میونسپل کالج فیصل آباد کے قائم مقام پرنسپل رہے اللہ نے مرحوم کو ایک خوبصورت آواز  سے بھی نوازرکھا تھا گانے کے ساتھ ساتھ بابا بلھے شاہ خواجہ فرید اور سلطان باہو کا عارفانہ کلام بھی بہت خوبصورت گاتے تھے بے پنا ہ خوبیوں کے مالک پروفیسر عتیق قریشی کی موت کا افسوس اپنے اور غیر سب ہی نے کیا اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرم

صدر پپلا ڈاکٹر خورشید اعظم کو صدمات

فیصل آباد (نامہ نگار ) صدر پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن فیصل آباد ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر خورشید اعظم کو گزشتہ دنوں بہت سے صدمات  سہنے پڑے کچھ ہی دن قبل ان کے ماموں قضائے الی سے انتقالِ کر گئے ان کے جنازے میں شرکت کےلیے  عزیز واقارب بورے والا سے جڑانوالہ ا رہے تھے کہ انہیں ٹریفک حادثہ پیش آ گیا جس میں سات افراد شدید زخمی ہوگئے الائیڈ اسپتال میں کئی کی حالت مارک ہےاتحاد اساتذہ کے ساتھیوں کی دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ مرحوم ماموں کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے 

رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان ڈاکٹر  مرزا معین الدین کو صدمہ

ساہیوال (نامہ نگار) پنجابی زبان کے مشہور لکھاری و اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما اور گورنمنٹ کالج ساہیوال کے پروفیسر اف پنجابی پروفیسر ڈاکٹر مرزا معین الدین کی ہمشیرہ محترمہ کل قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں انہیں کل میلسی میں سپرد خاک کیا گیا اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور مرزا صاحب اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے 

Related posts

ریٹائر ہونے والوں کو سابقہ پنشن اضافے نہیں دئیے جائیں گے

Ittehad

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام،تعلیم سمیت 18 محکمے شامل

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن در بدر، ریکارڈ، بوری بند ہزاروں کالج اساتذہ پریشان

Ittehad

Leave a Comment