ایم اے او لاہور کے باٹنی کے سابق صدر شعبہ پروفیسر ممتاز احمد انتقال کر گئے
لاہور ۔۔نامہ نگار ۔۔گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور کے سابق صدر شعبہ پروفیسر ممتاز احمد انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً 75 برس تھی کچھ عرصہ سے سرطان کے موذی مرض میں مبتلا تھے علاج ہو رہا ہے مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی کے مصدق پہلے ادویات پھر کیموتھراپی ہوئی باوجود تمام حربوں کے وہ جانبر نہ ہو سکے اور چند روز قبل اللہ کی رحمت میں چلے گئے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے نیز ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے امین
سابق ڈائریکٹر سپورٹس ایمرسن کالج ملتان چوہدری محمد یعقوب وفات پا گئے
ملتان سابقہ ایمرسن کالج ملتان موجودہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری محمد یعقوب گزشتہ دنوں قضاء الہی سے وفات پا گئے اتحاد اساتذہ ان کی مغفرت کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے اوران کے لواحقین کے لیے دعا ہے کہ انہیں اللہ تعالیٰ یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے
ریٹائرڈ پروفیسر انگریزی ادب پروفیسر طاہر جہاں خاں نیازی کو صدمہ
لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور ۔گونمنٹ ایم اے او کالج اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور کے انگریزی ادب کے سابق استاد پروفیسر طاہر جہاں خاں نیازی کی ہمشیرہ گذشتہ دنوں میانوالی میں انتقال کر گئیں اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھیوں نے جناب طاہر جہاں خاں نیازی سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے
چنیوٹ ۔پروفیسر علی حسنیں چپہ کے والد بزرگوار انتقال پا گئے
چنیوٹ ۔۔پروفیسر علی حسنین جپہ صدر پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ضلع چنیوٹ کے والد بزرگوار گذشتہ دنوں انتقال کر گئے جنازے میں چنیوٹ کے مختلف کالجوں اور اتحاد اساتذہ کے راہنماؤں نے شرکت کی اتحاد اساتذہ پاکستان کے سبھی ساتھیوں کی طرف سے مرحوم کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی اور جپہ صاحب کو اللہ تعالیٰ صبر دے یہ بھی دعا کی گئی