2022 Latest News Obituary

انتقال پُرملال۔۔۔ صدمات۔۔ اظہار تعزیت

ماہر تعلیم پروفیسر مرزا اسلم بیگ انتقال کر گئے

معروف ریاضی دان اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ ریاضی کے استاد پروفیسر مرزا اسلم بیگ14 فروری کی رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً 69 برس تھی یوں تو انہوں نے سروس کا زیادہ حصہ گورنمنٹ کالج جو بعد میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کہلائی میں درس و تدریس کے فرائض سر انجام دئیے مگر  سروس کے آخری حصے میں ٹرانسفر ہو کر اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور چلے آئے اور 2013 میں یہاں سے ہی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوئے کوئی بیس سال قبل انہیں عارضہ قلب لاحق ہوا اور وہ دل کی سرجری سے گزرے تھے وہ بلکل خوش وخرم چاق و چوبند زندگی گزار رہے تھے کل رات بھی بیٹی کو اس کے سسرال چھوڑ کر واپس لوٹے اور سستانے کے لیے صوفے پر بیٹھ گئے مگر جب گھر والوں نے خاموشی پا کر ا کر دیکھا تو گردن پیجھے کو ڈھلک گئی تھی وہ بہت پر سکون طریقے سے آخری منزل کی جانب روانہ ہو گئے تھے آنا للہ وانا الیہ راجعون مرحوم نے لواحقین میں ایک بیوہ اور چار بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے  مرحوم ہردلعزیز استاد اور مہربان شخصیت کے مالک تھے اللہ کریم ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

معروف شاعر  پروفیسر عدنان محسن کو صدمہ

معروف شاعر اور گورنمنٹ دیال سنگھ کالج کے شعبہ اردو ادب کے استاد پروفیسر عدنان محسن کے والد بزرگوار پانچ فروری کو وفات پا گئے پروفیسر صاحب کا تعلق کیونکہ ڈیرہ غازی خان سے ہے لہذا مرحوم کی آخری رسومات بھی وہیں ادا کی گئیں ان کی نماز جنازہ چھ فروری دس بجے صبع بستی قائم والا چوٹی معموری روڈ ڈیرہ غازی خان میں ادا کی گئی جس میں خاندان کے افراد کے علاؤہ معززین علاقے اور دوست احباب نے شرکت کی  عدنان محسن ایک عمدہ شاعر ہونے کی ساتھ ساتھ ایک خوش مزاج مخلص انسان بھی ہیں لوگ انہیں پیار بھی بہت کرتے ہیں چنانچہ ان دکھ کے لمحات میں ہر کوئی رنجیدہ تھا اتحاد اساتذہ کے ساتھی ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے

ڈاکٹر راجہ محبوب حسین کو صدمہ

چیرمین ہسٹری ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف  دی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر راجہ محبوب حسین کے چچا گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے راجہ محبوب حسین کا تعلق سرائے عالمگیر سے ہے ان کے آباؤ اجداد وہیں آسودہ خاک ہیں لہذا ان کے چچا کو بھی ان کے والد کے پہلو میں ہی سپرد خاک کیا گیا راجہ محبوب حسین کیونکہ پہلے ایجوکیشن کالج لوئر مال لاہور میں لیکچرار کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں پی پی ایل اے کے لیے ان کی خدمات بھی نا قابل فراموش ہیں ان کے چاہنے والے بے شمار کالج کیڈر میں موجود ہیں انہوں نےان سے اظہار تعزیت کیا ہے اتحاد اساتذہ بھی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر عاشق حسین کی اہلیہ انتقال کر گئیں 

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب جناب عاشق حسین کی اہلیہ محترمہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں کیونکہ اس کا آبائی علاقہ میلسی ہے لہذا انہیں کی آخری رسومات وہاں ہی ادا کی گئیں اتحاد اساتذہ کے رہنماؤں نے جناب پروفیسر عاشق حسین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے

پاکپتن ۔۔پروفیسر رانا نذر فرید کو صدمہ

پاکپتن ۔۔گورنمنٹ کالج آف کامرس علامہ اقبال لاہور کے شعبہ کامرس کے اسسٹنٹ پروفیسر رانا نذر فرید کے والد بزرگوار سولہ فروری کو قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے رانا نذر فرید کا تعلق پاکپتن سے ہے اس لیے مرحوم کی نماز جنازہ  تدفین اور قل خوانی سب رسومات وہاں ادا کی گئیں اتحاد اساتذہ نے رانا نذر فرید سے اظہار تعزیت ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے 

Related posts

خواتین لیکچررز سنیارٹی نمبر 301 تا 1101 کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ تیرہ مارچ سے ہوگی

Ittehad

ڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور کالج پرنسپلز کی خالی پوسٹوں کے لیے پینلز بھجوائیں ،ڈائریکٹرز کو یاد دہانی

Ittehad

چوالیس نو منتخب لیکچررزجغرافیہ ،فارسی اور فلاسفی کی تعیناتی کے احکامات جاری

Ittehad

Leave a Comment