2022 Latest News Obituary

اخبار غم ۔۔انتقال پر ملال۔ صدمات ۔۔اظہار تعزیت 

سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج شیخوپورہ پروفیسر مقصود احمد اطہر شامی انتقال کر گئے

سابق صدر شعبہ تعلیمات گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج شیخوپورہ و صدر شعبہ ایجوکیشن ریٹائرڈ پروفیسر مقصود احمد اطہر شامی کل دل کو دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً انہتر برس تھی اور وہ دو ہزار چودہ میں گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور سے مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے تھے مرحوم کا تعلق ضلع  شکر گڑھ ناروال  سے تھا تعلیم سے فارغ ہو کر جب لیکچرر ہوئے تو پوسٹنگ گورنمنٹ کالج شیخوپورہ میں ہو گئی اور پھر ادھر کے ہی ہو گئے ملازمت کا زیادہ حصہ انہوں نے شیخوپورہ میں ہی گزارا ۔اخر حصے میں ٹرانسفر ہو کر لاہور  گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ ا گئے اور پھر مدت ملازمت مکمل کر کے چودہ جون دو ہزار تیرہ کو سروس سے ریٹائر ہو گئے وہ مستقل طور پر شام گاؤں شکر گڑھ چھوڑ کر شیخوپورہ شفٹ ہو چکے تھے گھر کالج کے قریب ایک رہائشی کالونی میں تعمیر کر لیا تھا ریٹائرمنٹ کے باقی نو سال وہاں گزارے گزشتہ سال انہیں دل کی تکلیف ہوئی اور انہیں سٹنٹ بھی ڈالے گئے مگر یکم جولائی کو بغرض علاج جنرل ہسپتال آئے وہاں ہی دل کا دورہ پڑا اور وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے  مرحوم کا اکلوتا بیٹا بسلسلہ روزگار جرمنی میں مقیم ہے اس کی آج رات آمد متوقع ہے لہذا نماز جنازہ کل صبع نو بجے گورنمنٹ کالج شیخوپورہ کی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی 

سرگودھا کے پروفیسر راجہ جاوید کو صدمہ

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج  پچھتر ایس بی سرگودھا کے شعبہ انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر راجہ  جاوید قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ چک  انتالیس کے قبرستان کی نماز گاہ میں ادا کی گئی جس میں سرگودھا کے کالج اساتذہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی اتحاد اساتذہ کے تمام رہنماؤں نے راجہ جاوید سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کی بخشش کے لیے دیاکہ ہے

  فیصل آباد کے پروفیسر جاوید بشیر کو صدمہ

گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس فیصل آباد کے پروفیسر آف فزکس جاوید بشیر کی والدہ محترمہ گزشتہ دنوں انتقال فرما گئیں ان کی نماز جنازہ اٹھائیس جولائی کو  شام سات بجے سائیں راجے والہ کے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس فیصل آباد گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد فیصل آباد کے علاؤہ شہر کے دیگر کالجز کے اساتذہ کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی  اتحاد اساتذہ نے پروفیسر جاوید بشیر سے اظہار تعزیت کیا کے اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے  اظہار تعزیت کے پروفیسر جاوید بشیر سے درج ذیل ٹیلی فون پر رابطہ کیا جائے p

(03336533262

Related posts

گریڈ انیس سے پیس میں ترقی کی رینج میں مرد و خواتین کا ٹرینگ ڈیثا کل شام تک فراہم کریں

Ittehad

آن لائن ایجوکیشن کے خلاف سوشل میڈیا کمپئن:طالب علم یونیورسٹی سے فارغ

Ittehad

الیکشن کمیشن اف پاکستان نے پنجاب یونیورسٹی میں  اساتذہ کی بھرتی  روک دی

Ittehad

Leave a Comment