2021 Latest News Obituary

انتقال پر ملال ۔۔۔۔۔۔ صدمات

ڈاکٹر نواز کنول کو صدمہ

رہنما اتحاد اساتذہ ۔نائب صدر پی پی ایل اے اور گورنمنٹ کالج سانگلہ ہل ضلع ننکانہ صاحب کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نواز کنول کی والدہ محترمہ کل شام قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ہیں ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 75 جنوبی سرگودھا 16 دسمبر کو ادا کی جائے گی دوست احباب سے درخواست ہے کہ وہ ان کی نماز جنازہ میں شریک ہوں تعزیت کے لیے ان سے اس ٹیلی فون نمبر پر بات کر سکتے ہیں03027195317 

گوجرانولہ۔۔۔ پروفیسر فرخ نوید کو صدمہ

گوجرانولہ۔۔مسز فرح نوید کو صدمہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سٹیلائٹ ٹاون گوجرانولہ کی شعبہ انگریزی کی اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ فرح نوید کی جواں سال بھابی اچانک انتقال کر گئیں ان کی بے وقت موت پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سٹیلائٹ ٹاون گوجرانولہ کا پورا سٹاف سوگوار ہے  اور پروفیسر صاحبہ اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائy

پروفیسر انور خان کو صدمہ

گورنمنٹ کالج گوجر خان کے پروفیسر انور خان کے والد بزرگوار افضل خاں قضائے الٰہی سے 13 دسمبر کو انتقال کر گئے  اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے اہل۔ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے

Related posts

نیا ٹرانسفر/پروشن بین آرڈر کچھ نہیں الیکشن کمیشن کی یاد دہائی ہے

Ittehad

پانچ رکنی  اعلی سطحی کمیٹی اسلامیہ یونیورسٹی  بہاولپور سکینڈل کی تحقیقات کر ے گی

Ittehad

صوبائی حکومت رابعہ بصری کالج کے غیر قانونی تبادلے منسوخ کریے اور متاثرہ خاتون سے معافی مانگے۔۔فائزہ رعنا

Ittehad

Leave a Comment