2021 Latest News Obituary

اخبار غم ۔۔۔۔۔۔صدمات۔۔۔۔۔

ڈاکٹر آبرار ابی کو صدمہ

گورنمنٹ کالج کبیر والہ خانیوال کے پرنسپل اور اتحاد اساتذہ کے دیرینہ دوست پروفیسر ڈاکٹر آبرار احمد ابی کے  برادر نسبتی گزشتہ دنوں انتقال کر گئے اتحاد اساتذہ کے ہر سطح کے دوستوں نے ڈاکٹر اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور یہ بھی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر آبرار ابی اور ان کے خاندان والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے 

پروفیسر محمد عرفان اصغر کو صدمہ

محمد عرفان اصغر لیکچرر کیمسڑی ایسوسی ایٹ کالج جھمرہ ) کے والد محترم ملک محمد اصغر بقضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں اإِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَان کی نماز جنازہ بھائیوالا قبرستان میں ادا کی گئی اللّٰه تعالی درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے- اتحاد اساتذہ کے راہنماؤں نے جناب محمد عرفان اصغر سے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے

پروفیسر سہیل ممتاز کو صدمہ 

گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور کے اردو کے چیرمین پروفیسر سہیل ممتاز کے والد بزرگوار فلمی صنعت کے نامور ڈائریکٹر جناب ممتاز احمد خان گزشتہ دنوں انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ ان کی رہائشگاہ جہاں زیب بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے پارک میں ادا کی گئی جس میں اتحاد اساتذہ کے رہنماؤں پروفیسر محمد عارف۔ پروفیسر غلام مصطفی۔جاوید بھٹی ۔حسن رشید ۔پروفیسر رانا اسلم پرویز۔ پروفیسر کاشف پروفیسر  ڈاکٹر نعیم  بزمی  ۔ڈاکٹر رائے خادم حسین کے علاؤہ بہت سے اہل قلم اور فلمی دنیا کی شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی یہ بھی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جناب سہیل ممتاز کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے

پروفیسر افتخارِ قدیر بھٹی کو صدمہ

پروفیسر افتخارِ قدیر بھٹی اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات  گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مامو کانجن  والدہ ماجدہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ہیں ان کی نماز جنازہ تیس نومبر دو ہزار اکیس کو ماموں کانجن میں ادا  کی گئی جس میں عزیز واقارب کے علاؤہ کالج و سکول اساتذہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اتحاد اساتذہ کے راہنماؤں نے جناب افتخار قدیر بھٹی سے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور خاندان والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے 

Related posts

فپواسا کا آج پنجاب یونیورسٹی کے باہر احتجاج ملتوی

Ittehad

ای پنشن سسٹم کا اجرا  آغاز سکولز سےہو گیا دائرہ پنجاب تک وسیع کرنے کا فیصلہ 

Ittehad

خود مختاری کے خلاف پیپلا کے احتجاج پر کامیاب مذاکرات ۔۔ نوٹیفیکیشن واپسی کیلیے سمری ارسال

Ittehad

Leave a Comment