2021 Latest News Obituary

انتقال پر ملال ۔۔۔۔ صدمات۔

اتحاد اساتذہ دکھی دل سے یہ المناک خبر برادری سے شیر کر رہی ہے کہ اتحاد کے دیریہ ساتھی محمد انور قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ان کی عمر تقریباً پینسٹھ برس تھی ان کا شمار تحاد اساتذہ کے نوے کی دہائی کے اعلی پائے کے کارکنان میں کیا جاتاتھا ان ک شعبہ اکنامکس تھا اور وہ غازی یونیورسٹی بننے سے قبل کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ غازی خان سے وابستہ رہے کیونکہ ان کے سبھی عزیز واقارب حیدرآباد میں تھے ان کے جسد خاکی کو وہاں لے جایا گیا جہاں سپرد خاک کیا گیم

PROFESSOR MUHAMMAD ANWER

ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی بھی اللہ کی رحمت میں چلے گئے

معروف عالم دین۔گورنمنٹ کالج فیصل آباد ( موجودہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد) پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی گزشتہ دنوں انتقال کر گئے ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی انہی بڑئے آدمیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے زندگی بھر قرآن و حدیث اور علم و ادب کے چراغ  روشن کیے ان کا شمار عربی جاننے والے اساتذہ میں ہوتا تھا وہ ابتدا میں بطور استاد اور پھر بطور چیر مین شعبہ عربی کام کیا بعد ازاں گورنمنٹ کالج فیصل آباد کے پرنسپل کے طور پر کام کیا اور انیسویں صدی کی آخری دہائی کے آخری سالوں میں مدت ملازمت ریٹائر ہوئے نیک انسان تھے اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے   

professor Dr Hafiz Ishaq

پروفیسر آغا حسین شاہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئے

گورنمنٹ کالج چوبارہ  لیہ کے بانی پرنسپل پروفیسر سید آغا حسین شاہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً تہتر برس تھی وہ 2008 میں مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے تھے محکمہ ہائر ایجوکیشن ۔طلبا اور اہلیان چوبارہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے بیس ستمبر 2021 کو گورنمنٹ کالج چوبارہ میں ایک تعزیتی ریفرنس ہوا جس میں کالج کے ٹیچنگ نان ٹیچنگ اور طلبا نے شرکت کی جس میں ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا مانگی گئی

professor agha Hassain Shah

پروفیسر مختار حسین نقوی کو صدمہ

پروفیسر سید مختار حسین نقوی شعبہ ریاضی گورنمنٹ اسلامیہ کالج گوجرانولہ کے بڑئے بھائی  24 ستمبر کو قضاء الٰہی سے انتقال کر گئے اتحاد اساتذہ اپنے ساتھی کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے

پروفیسر حافظ سعید احمد کو صدمہ 

گورنمنٹ خواجہ فرید کالج رحیم یار خان کے شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر حافظ سعید احمد کے والد بزرگوار آج 24 ستمبر 2021 کو قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ان کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ شام سات بجے جگنو چوک ٹینکی والی گراونڈ میں ادا کی گئی اتحاد اساتذہ کے رہنماؤں نے پروفیسر سعید احمد سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے

Related posts

ایجوکیشن یونیورسٹی نے ٹریننگ کے سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے۔مزیر 18 خواتین کی ٹریننگ کا شیڈول جارئ

Ittehad

ڈیرہ ڈویژن کے اٹھارہ کالجوں میں پرنسپل کی خالی نشستوں کیلئے درخواستیں طلب

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن کا بھونڈا مذاق ۔۔کلوزنگ ڈیٹ کو اطلاع

Ittehad

Leave a Comment