2021

صدمات۔ ۔ —غم کی خبریں

 ڈاکٹر آفتاب احمد لیکچرر  گورنمنٹ دیال سنگھ لاہور جو چند روز قبل مہلک ڈور گلے میں پھر جانے سے شہید ہوگئے تھے ان کا صدمہ آج میں دلوں میں زندہ ہے اللہ تعالیٰ انہیں جنت کے۔ اعلی درجات عطا فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور حکومت۔ وقت کو ہدایت دے کہ وہ ایسے حادثات کی روک تھام کرئے۔           گورنمنٹ کالج ڈسکہ کے شعبہ اردو کے لیکچرر عارف لاوی کے والد بزرگوار گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں مقران والی ڈسکہ میں ادا کی گئی جس میں کالج اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی مرحوم کے حق میں دعاکی اور پروفیسر عارف لاوی سے اظہار تعزیت کیا اتحاد اساتذہ ضلع سیالکوٹ کے نمائندگان نے جنازہ میں شرکت کی اتحاد اساتذہ پروفیسر عارف لاوی کے غم میں برابر کی شریک ہے

پروفیسر شاہد السلام شعبہ انگریزی گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا کی والدہ محترمہ گزشتہ دنوں فرما گیں ان کی نماز جنازہ میں ڈویژنل صدر پی پی ایل۔ اے ڈاکٹر رمضان اور اتحاد اساتذہ کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیےدعاکی

   رحیم یار خاں کے پروفیسر محمد مسلم کی والدہ چند ہی روز ہوئے انتقال فرما گئیں انہیں ان کے آبائی گاؤں چک 11 شرقی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا اتحاد اساتذہ پروفیسر محمد مسلم کے غم میں برابر کی شریک ہے

Related posts

لیکچررز کی 1731 آسامیاں پبلک سروس کمیشن نے مشتہر کر دیں

Ittehad

پی ایس ٹی نےڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کا مسلہ حل کرنے کے لیے 45 دن کا وقت دیدیا

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے کالجوں میں سی ٹی آئی بھرتی کے لیے آسامیاں مشتہر کر دیں

Ittehad

Leave a Comment