2022 HED News Latest News

خود مختار کالجوں کی خود مختارانہ حثیت ختم۔۔عام کالجز کی طرح سمجھا جائے .. سیکرٹری کا اے جی کو خط

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو ایک تفصیلی خط تحریر کیا ہے جس میں یہ درخواست کی گئی ہے کہ آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹ نہ بنانے کی وجہ سے اساتذہ سمیت دیگر عملے کی تنخواہیں اور دیگر واجبات نہ روکی جائیں وجہ اس کی یہ بتائی ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ایک سمری وزیر اعلی پنجاب کے ذریعے کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی کو بھجوائی گئی جس پر بحث کر کے سٹینڈنگ کمیٹی نے منظور کر لیا ہے آگرچہ اس کے منٹس نہ آنے کی بنا پر اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا سکا اس دوران ہمارے نوٹس میں آیا ہے کہ ضلعی اکاؤنٹس آفیسرز ایس ڈی اے اکاؤنٹ سے ملازمین کی تنخواہوں کو روک دینے کے خطوط لکھ رہے ہیں اور یہ تنخواہیں ٹرپل اے اکاؤنٹ سے دینے کا کہہ رہے ہیں کیونکہ اب اس کی ضروت نہیں لہذا تکیس کی مکمل تفصیل بیان کرتے ہوئے یہ کہا گیا ہے کہ اکتیس اگست دو ہزار دس کو ایک آرڈیننس کے ذریعے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کے تحت پنجاب کے چھبیس کالجز کو خود مختار کرنے اور وہاں پر بورڈ آف گورنرز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا انتظامی طور پر خود مختار قرار پانے والے ان چھبیس کالجوں کو مقدمہ بازی کی بنا پر کبھی بھی یہ خود مختاری حاصل نہ رہی صرف یہ کاغذوں میں خود مختار رہے اب اساتذہ کے احتجاج پر کیونکہ حکومت نے یہ خود مختارانہ حثیت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے سمری کی اصولی منظوری بھی ہو چکی اب صرف منٹس کی منظوری کے بعد اب صرف نوٹیفیکیشن ہونا باقی رہ گیا ہےمام ضلعی اکاؤنٹس آفیسز کو ہدایات دی جائیں کہ کالجز کے ساتھ اس ضمن میں مزید کوئی خط وکتابت نہ کی جائے 

Related posts

گیارہ مارچ بروز ہفتہ لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ انتخابات میں پروفیشنلز کونسل اور ٹیچرز فرنٹ کی جیت

Ittehad

ریٹائرڈ پروفیسر اور معروف ڈرامہ نگار شعیب ہاشمی انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment