2025 Latest News Obituary

شیخوپورہ ۔۔ ریٹائرڈ پروفیسر زاہد اقبال بائیس دسمبر کو اللہ کے حضور پیش ہوگئے

ان کی عمر تقریبا اڑسٹھ برس تھی اور وہ 2017 کو بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ گریجویٹ کالج شیخوپورہ سے مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے تھے مرحوم شعبہ ریاضی کے معروف استاد تھے زمانہ طالب علمی سے ہی ان کا رحجان پڑھنے لکھنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی تھا ہاکی فٹبال میں ایک مقام رکھتے تھے کھیلوں کے فروغ اور کالج کا اس حوالے سے ایک مقام دلوانے میں ان کی خدمات کا بڑا دخل ہے

شیخوپورہ( خبرنگار) گورنمنٹ گریجویٹ کالج شیخوپورہ کے ریاضی کے معروف استاد پروفیسر زاہد اقبال بائیس دسمبر کو اس جہاں سے کوچ کر کے اللہ کے حضور پیش ہوگئے مرحوم کی عمر اڑسٹھ برس تھی اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج شیخوپورہ سے 2017 میں مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوئے تھے مرحوم ایک خوبصورت ،زندہ دل ،خوش لباس اور توانا انسان تھے گورنمنٹ کالج شیخوپورہ پر ان کے بہت احسان ہیں وہ خود بھی زمانہ طالب علمی سے کھلاڑی تھے اور کھیلوں میں کالج کو اس میدان میں بلند مرتبے دلوانے کے ہمیشہ خواہاں تھے انہوں اس مقصد کے حصول کی خاطر اپنی توانائیوں کا بیشتر حصہ خرچ کیا وہ بظاہر خوش وخرم زندگی کے دن گزار رہے تھے کہ اچانک منکشف ہوا کہ گردوں میں انفیکشن ہے دوا دارو کیا مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی کے مصداق پھر صحت یابی کی جانب نہ آ سکے اور بات ڈائلیسس تک جا پہنچی اور پھر یہی مرض جان لیوا ثابت ہوا اور وہ بائیس دسمبر 2025 کو جان کی بازی ہار گئے آنا للّٰہ وانا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے آمین

Related posts

ساٹھ لیڈی لیکچررز کی من پسند اور چھ کا باہمی تبادلہ

Ittehad

سینتالیس ترقی پانے والے لیکچررز کے پوسٹنگ آرڈرز جاری

Ittehad

ڈاکٹر السلام اللہ خان کو یونیورسٹی آف میانوالی کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا

Ittehad

Leave a Comment