2023 Latest News Press Releases

اتحاد اساتذہ پاکستان ڈیرہ غازی خان دو اضلاع کی تنظیم نو۔ ۔نئے آنے والوں کو استقبالیہ 

اجلاس کے پہلا سیشن میں ڈیرہ غازی خان میں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں نئے تعینات ہونے والوں اور مختلف جگہوں سے ڈیرہ غازی خان بلاک سترہ کالج میں ٹرانسفر ہو کر آنے والوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے استقبالیہ تقریب کا انعقاد تھا جبکہ دوسرے حصے میں کارکنان کا تنظیمی اجلاس جس میں ڈیرہ اور راجن پور اضلاع کے لیے سال 2023 کے لیے اتحاد اساتذہ پاکستان کے عہدے داران کا چناؤ کیا گیا

پروفیسر ڈاکٹر فرحت حیات سرکانی کو ضلع ڈیرہ غازی خان کا صدر  اور عمران عطا کو ضلع کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا  پروفیسر امجد مجید کو  ضلع راجن پور کا صدر جبکہ ماجد حیات کو ضلع کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا 

ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار) انیس جنوری دو ہزار تئیس کو اتحاد اساتذہ پاکستان ڈیرہ غازی خان کا ایک اجلاس پروفیسر کلیم اللہ لغاری کی زیر صدارت منعقد ہوا  ڈویژنل صدر  پپلا پروفیسر فرحان یاسر چاند نے مہمان خصوصی شرکت کی  تقریب  کے دو سیشن تھے پہلے حصے میں محکمہ ہائر ایجوکیشن  کے پنجاب  پبلک سروس کمیشن سے  نومنتخب لیکچررز ٹرانسفر ہو کر دوسرے کالجز سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بلاک سترہ ڈیرہ غازی خان میں جوائن کرنے والے اساتذہ کو استقبالیہ دیا گیا پروفیسر  ایاز سر کانی سابق صدر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور حالیہ مرکزی جوائنٹ سیکریٹری پپلا تقریب کے میزبان تھے  جناب فرحان یاسر چاند نے نئے آنے والے اساتذہ کو اتحاد اساتذہ پاکستان کی تاریخ سے روشناس کروایا اور پچاس سالہ جد و جہد کا مختصر خاکہ پیش کیا  اس حصے کے اختتام پر شرکاء کی تواضع ہائی ٹی سے   کی گئی

دوسرے حصے میں ایک سنجیدہ تنظیمی اجلاس ہوا جس میں اتحاد اساتذہ کے کارکنان و راہنما شریک ہوئے ایجنڈے میں دیگر امور کے علاؤہ سال 2023 کے لیے اتحاد اساتذہ کے عہدے داران کا چناؤ تھا اتفاق راے سے ضلع ڈیرہ غازی خان کے لیے ڈاکٹر فرحت حیات سرکانی کو صدر اور عمران عطا  کو جنرل سیکریٹری کا چناؤ کیا گیا ضلع راجن پور کے لیے پروفیسر امجد مجید کو صدر اور پروفیسر ماجد حیات کو جنرل سیکریٹری چنا گیا دیگر عہدے داروں کا چناؤ دونوں اضلاع کے اپنے اپنے آئندہ اجلاسوں میں کیا جائے گا

Dr Ferhat heyat sarkani president ittehad e asatza pakistan Dera Ghazi khan District

Imran Atta General Secretary Ittehad e Asatza Pakistan Dera Ghazi Khan District
Amjad Majeed president ittehadeasatza pakistan Rajan pur
MAJID HAYAT GENERAL SECRETARY ITTEHAD E ASATZA PAKISTAN RAJAN PUR

Related posts

خود مختار کالجوں کی خود مختارانہ حثیت ختم۔۔عام کالجز کی طرح سمجھا جائے .. سیکرٹری کا اے جی کو خط

Ittehad

گورڈن کالج کے پرنسپل ،وائس پرنسپل اور سٹیٹ آفیسر  اپنے عہدوں سے برطرف  ۔جمعےکو  راولپنڈی کے دیگر کالجوں میں احتجاج ہوگا

Ittehad

اڑسٹھ مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی کی منظوری ۔اٹھ کے کیسز ڈیفر

Ittehad

Leave a Comment