HED News Latest News

وی سی، جی سی یو لاہور کی جامعات 15 ستمبر تک بند رکھنے کی تجویز

لاہور(رب نواز) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے جامعات کو 15 ستمبر تک بند رکھنے کی تجویز دے دی ۔کہتے ہیں جولائی میں سمسٹر ختم ہو گا جس کے بعد انتظامات کے لیے وقت درکار ہوگا ۔ تفصیلا ت کے مطابق روزنامہ دنیا سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کاکہنا ہے کہ طلبہ کی آن لائن کلاسز کو یقینی بنایا جارہا ہے اس سلسلہ میں گلگت بلتستان ، گومل یونیورسٹی سمیت تین جامعات کے وائس چانسلر کو کہا ہے کہ وہ جی سی یو کے طلبہ کو اپنی جامعات میں آن لائن لیکچرز لینے اور لیکچر ڈاون لوڈ کرنے کی اجازت دیں جس کی اجازت ملی گئی ۔ ڈاکٹر اصغر کاکہنا ہے کہ طلبہ کے پرچے ان لائن ۔ وائو ۔اسائمنٹ کی بنیاد پر ہونگے ۔ جن طلبہ کے پاس بلکل نیٹ کی کوئی سہولت نہیں ان کے لیے خصوصی کلاسز اور امتحانات بعد میں ہونگے۔ ان کاکہنا تھا کہ اپریل میں سمسٹر ختم ہونے کے بعد نتائج کی تیاری اور دیگر انتظامات کے لیے وقت درکار ہوگا ۔اس لیے جامعات کو 15 ستمبر کے بعد ہی کھولنا چاہیے ۔انہوں نے تجویز ہائر ایجوکیشن کمیشن کو دے دی ہے ۔

Related posts

آٹھ سے بارہ جولائی (جمعہ  سے منگل)پنجاب میں عام تعطیل ہوگی

Ittehad

ریٹائرڈ پرنسپل اصغر مال راولپنڈی پروفیسر سعید حسن جعفری انتقال کر گئے

Ittehad

سخت حبس اور گرمی میں آگیگا میں شامل تنظیموں کا مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے باہر احتجاج

Ittehad

Leave a Comment