2022 HED News Latest News

تعلیمی بورڈز امتحانی عملے کے معاوضہ جات میں بیس فیصد اضافہ کریں گے

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان بیس اکتوبر جبکہ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان سترہ نومبر کو کیا جائے گا 

مارکنگ سنٹرز کی فراہمی میں ڈویژنل ڈائریکٹر بورڈوں کی مدد کریں گے بورڈ معیاری ماحول جیسے ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور مناسب فرنیچر کی فراہمی ممکن بنائیں گے   

آئندہ سے تعلیمی بورڈز کے کنٹرولر امتحان کے انعقاد سے قبل پیپر مارکنگ کرنے والوں کی لسٹ بارے ڈویژنل ڈائریکٹر کو اعتماد میں لیں گے 

تعلیمی بورڈز میں امتحانات کے لیے خدمات سر انجام دینے والے عملے کو  معاوضہ جات کی ادائیگی بروقت ادا کیا کریں  گے 

پنجاب اور آزاد کشمیر  کے تمام تعلیمی بورڈوں کے چیرمینز ، سیکریٹریٹ و ڈی پی ائی کے افسران اور ڈویژنل ڈائریکٹرز ہائر ایجوکیشن کا ایک اجلاس زیر صدارت سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب جناب نجف اقبال پندرہ اگست کو منعقد ہوا جس میں امتحانات کے بارے میں ایم فیصلے کیے گئے ایجنڈے کا پہلا حصہ انٹرمیڈیٹ کے حالیہ امتحانات کی پیپر مارکنگ کی صورت حال اور نتائج کے اعلان کے اوقات بارے تھا تعلیمی بورڈز ساہیوال ۔بہاولپور ۔فیصل آباد ۔ملتان اور سرگودھا کی جانب سے مارکنگ  کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ لاہور ،راولپنڈی گوجرانولہ اور ڈیرہ غازی خان بورڈز کی جانب سے مارکنگ کے بروقت مکمل ہونے کے بارے خدشات کا اظہار کیا گیا اور اس کی تکمیل میں دو ہفتوں کی توسیع کی اجازت طلب کی ساری صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان بیس اگست اور پارٹ ون کے نتائج کا اعلان سترہ اکتوبر کو کیا جائے گا  ایجنڈے کا دوسرا حصہ سالانہ امتحانات کی مارکنگ کی صورتحال اور اس میں پائی جانے والی کمیوں خامیوں اور مشکلات کا جائزہ لینا تھا رپورٹ کیا گیا کہ مارکنگ جاری ہے لیکن مارکنگ سٹاف کو صرف سرکاری اداروں تک محدود کرنے کی وجہ سے کچھ مشکلات کا سامنا ہے سرکاری اداروں کے اساتذہ کی مارکنگ کے عمل میں عدم دلچسپی پائی جاتی ہے اس عدم دلچسپی کی وجوہات زیر بحث لائی گئیں اور دلچسپی پیدا کرنے کے لیے اقدامات تجویز کے گئے یہ امر تسلیم کیا گیا کہ مارکنگ سنٹرز بناتے وقت احتیاط سے کام نہیں لیا جاتا اور وہاں اکثر سہولیات کا فقدان ہوتا ہے نیز بورڈ حکام کا نامناسب رویہ بھی عدم دلچسپی کا باعث ہے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے اس صورت حال پر سخت برہمی کا اظہار کیا لہذا فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات میں خدمات سر انجام دینے والے اساتذہ و دیگر عملے کے معاوضہ جات بیس فیصد بڑھا دیے جائیں اور ان کی بروقت فراہمی کو ممکن بنایا جائے مارکنگ سنٹرز کے تعین میں ڈویژنل ڈائریکٹر کو اعتماد میں لیا جائے اور ان سے مدد لی جائے مارکنگ سنٹرز میں مناسب سہولیات فراہم کی جائیں جیسے لوڈ شیڈنگ کی صورت میں بجلی کی فراہمی ،ٹھنڈے پانی اور مناسب فرنیچر کی فراہمی جیسے اقدامات کے جائیں  

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے تعلیمی بورڈوں اور انتظامی افسران کی میٹنگ کے منٹس

Related posts

  اسی نو منتخب خواتین لیکچررز ایجوکیشن کی پوسٹنگ تجاویز بن گئیں۔اعتراضات آج شام تک

Ittehad

کل سے سارے پنجاب میں سنٹرل مارکنگ اور پریکٹیکلز کے امتحانات کا بھی بائیکاٹ 

Ittehad

سکیل کی ابتدائی سٹیج سے  تنخواہوں تیس فیصد اضافہ ہوگیا اکاؤنٹ افیسز سے میسجز جاری

Ittehad

Leave a Comment