2022 HED News Latest News

سیکنڈ شفٹ میں کام کرنے والے تدریس و غیر تدریسی عملے کے معاوضہ جات کے تعین کا نوٹیفکیشن 

پرنسپل کو بنیادی تنخواہ کا تیس فیصد بطور معاوضہ ادا کیا جائے گا لائبریرین کیڈر کے لیے یوں درج بندی کی گئی ہے چیف لائبریرین(20) اور ڈپٹی چیف لائبریرین (19)کے لیے بیس ہزار روپے ماہوار  سینئر  لائبریرین(18) کے لیے دس ہزار روپے ماہوار لیکن ان میں سے کسی ایک کا تقرر کیا جائے گا    اساتذہ ۔۔ گریڈ سترہ ۔اٹھارہ ۔انیس اور بیس کے اساتذہ کے لیے انٹرمیڈیٹ کی کلاسز پڑھانے کے لیے ان کی کوالیفیکیشن سے قطع نظر سات سو روپے فی پیریڈ دیے جا سکیں گے جبکہ گریجویٹ سطع پر پڑھانے والے گریڈ سترہ سے گریڈ بیس کے اساتذہ قطع نظر ان کی کوالیفیکیشن کے معاوضہ ایک ہزار روپے فی پیریڈ سے زائد مقرر نہیں کیا جا سکے گا۔  غیر تدریسی عملہ کو چار کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے  نمبر ایک ۔سپرنٹنڈنٹب / برسر /ایس ڈبلیو ایم او /رجسٹرار میں کسی ایک کو رکھا جائے گا اور اس کا ماہوار معاوضہ بارہ ہزار روپے ہوگا نمبر دو۔۔ اسسٹنٹ/ہیڈ کلرک /لیب سپرنٹینڈنٹ/کیئر ٹیکر /اکاؤنٹنٹ یا ان کا کوئی ہم پلّہ ان میں سے بھی کسی ایک کی خدمات لی چائیں گی اور انہیں اس کا دس ہزار روپے ماہوار معاوضہ دیا جائے گا نمبر تین ۔ سینئر کلرک / جونیئر کلرک / لیب سپروائز/ سٹور کیپر / سینر لیکچر اسسٹنٹ/ لیکچر اسسٹنٹ/ لائبریری کلرک اور لائبریری اٹینڈنٹ یا ہم پلّہ میں سے کسی کی خدمات لی جائیں گی اور اس کے عوض انہیں آٹھ ہزار روپے ماہوار دئیے جائیں گے۔ نمبر چار۔ درجہ چہارم بشمول ڈرائیور صرف ضرورت کے تحت  رکھے جائیں گے اور انہیں اس کام کا پانچ ہزار روپے ماہوار معاوضہ ادا کیا جائے گا 

آج سات جولائی دو ہزار بائیس کو ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں گورنمنٹ کالجز میں سکینڈ شفٹ میں کام کرنے والے اساتذہ اور انتظامیہ میں معاون کارکنان کو دئیے جانے والے معاوضہ جات کی منظوری دئیے کا اعلان کیا ہے دو ہزار چار میں جب  تعلیمی اداروں میں طالب علموں کی تعداد بڑھ جانے کی بنا پر ان اداروں میں سیکنڈ شفٹ کے اجراء کا فیصلہ کیا تو ابتدائی طور پر تدریسی و غیر تدریسی عملے کے معاوضہ جات بھی طے کیے مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب تنخواہوں میں اضافہ ہوتا گیا تو مقامی سطع پر خود ہی معاوضہ جات کا تعین کیا جانے گا جس سے مختلف اداروں میں  تفاوت پیدا ہوگیا اور طرح طرح کے سوال پیدا ہونے لگے محکمانہ سطع پر اس کا نوٹس لیا گیا اور اس میں یکسانیت پیدا کرنے کے لیے ان کا مرکزی سطع پر اس کی منظوری دی گئی اسی کا آج کی منظوری اور اعلان حاضر خدمت ہے 

Related posts

کالجز دس جنوری کو کھل رہے ہیں فیک نوٹیفکیشن اور افواہوں پر کان نہ دھریں

Ittehad

گریڈ انیس سے پیس میں ترقی کی رینج میں مرد و خواتین کا ٹرینگ ڈیثا کل شام تک فراہم کریں

Ittehad

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نےچار سو آٹھ ملازمین کے لیو انکیشمنٹ کے آرڈر جاری کر دئیے

Ittehad

Leave a Comment