2022 Latest News Press Releases

  پاکستانی سماج میں اقلیتوں کے  حقوق کے حصول کے لیے قانونی جد وجہد کی تاریخ

اتحاد اساتذہ پاکستان کے کلچرل ونگ کی جانب سے علمی ادبی تحریک کے سلسلے کا پروگرام. نامور دانشور پیٹر جیکب کی گفتگو

اتحاد اساتذہ پاکستان کے زیراہتمام ایک   علمی و ادبی نشست دیال سنگھ کالج کے سٹاف روم میں کل مورخہ 4 جون 2022 منعقد ہوئی۔ مہمان مقرر کے طور پر  دانشور محقق  انسانی حقوق کے ایکٹیو یسٹ  متحترم پیٹر جیکب کو مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے “Religious Minorities :A Narrative of Inclusive Society” کے موضوع پر گفتگو کی۔جس میں انہوں نے موضوع کی مناسبت سے قانونی جد وجہد پر سیر حاصل گفتگو کی جسے حاضرین نے سراہا  بعد میں شرکاء نے سوالات پوچھے اور اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔ پروگرام میں لاہور کے مختلف کالجز سے اساتذہ شریک ہوئے۔نشست کی صدارت پروفیسر محمد عارف کی تھی جبکہ نظامت کے فرائض حسن رشید نے انجام دئیے شرکا ء میں پیپلا اور اتحاد  اساتذہ کے مرکزی و ڈویژنل عہدے داران کی ایک بڑی تعداد نےشرکت کی جن میں اتحاد اساتذہ کے مرکزی راہنما چوہدری غلام مصطفے خاتون رہنما پیپلا و اتحاد اساتذہ پروفیسر محترمہ فائزہ رعنا ۔نائب صدر پیپلا لاہور ڈویژن محترمہ آمنہ سعدیہ ۔پروفیسر جہاں زیب ڈھلوں پروفیسر اقبال چیمہ ۔پروفیسر عثمان پروفیسر ارشد اقبال  پروفیسر شہر یار پرفیسر اظہر صاحب ڈویژنل نائب صدر پیپلا لاہور ڈویژن  پروفیسر جاوید بھٹی پرفیسر ضیاء مصطفی۔پروفیسر روبینہ کامران ۔پروفیسر رخشندہ اقبال  پروفیسر۔سعدیہ رشید ۔پروفیسر کاشف ۔ پروفیسر  محمد اسلام  پروفیسر رانا محاسلم پرویز ۔پروفیسر طارق خان پروفیسر نجم الدین فارانی اور پروفیسر تنویر۔  نمایاں تھے   شرکاء نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ اس قسم کے پروگرامز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا۔ آئندہ ماہ کے لیکچر کے عنوان  صاحب مقالہ  تاریخ اور وقت سے منتظمین کی جانب سے قبل از وقت اطلاع دی جائے گی 

Related posts

انتقال پر ملال۔۔۔۔ ۔۔۔۔صدمات ۔۔۔ ۔۔اظہار تعزیت

Ittehad

پشاور ۔ فیملی پینشن 75فیصد سے بڑھا کر 100فیصد کر دی گئی

Ittehad

پانچ تعلیمی بورڈوں کے چیرمین کا ایڈیشنل چارج متعلقہ کمشنروں کے سپرد 

Ittehad

Leave a Comment