2022 HED News Latest News

چیرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی خالی آسامی پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے چیر مین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی خالی آسامی پر مشتمل چیرمین کی تعیناتی کے لیے ایک اشتہار روز نامہ ٹربیون میں اشتہار دیا ہے اور اپنی ویب سائٹ پر بھی مشتہر کیا ہے امیدواران جن کی قابلیت کم از کم ایم اے /ایم ایس سی ہو پنجاب حکومت کے کسی محکمے میں ملازم ہوں یا فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن یا وفاق کی سروس میں گریڈ بیس یا اس سے اوپری گریڈ میں خدمات سر انجام دے رہے ہوں عمر میں ستاون برس سے زائد نہ  ہوں اور کم از کم تین سال تک کا انتظامی تجربہ رکھتے ہوں صوبہ پنجاب کے رہائشی ہوں درخواست دینے کے اہل ہیں منتخب ہو جانے کی صورت میں انہیں تین سال کے ٹنیور کے لیے تعینات کیا جائے گا (تین سال یا ریٹائرمنٹ جو بھی پہلے ہو ) درخواست فارم جو ویب سائٹ پر موجود ہے اسے ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ کیا جا سکتا ہے ( اس کا لنک نیچے دیا جا رہا ہے ) درخواست کے ہمراہ تمام سرٹیفیکیٹ و ڈگریوں کی مصدقہ نقول منسلک کی جائیں انتظامی تجربے کا سرٹیفیکیٹ کی مصدقہ نقل بھی منسلک کرنا ضروری ہے علاؤہ ازیں مزید تفصیل ذیل میں پوسٹڈ ٹربیون کے اشتہار میں بھی دیکھی جا سکتی ہے تمام دستاویزات پانچ اپریل شام پانچ بجے تک سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کے دفتر میں پہنچ جائیں

Advertisement of Vacant Post of Chairman BISE Rawalpindi and Application Proforma | Higher Education Department, Government of the Punjabhttps://hed.punjab.gov.pk/node/1418https://hed.punjab.gov.pk/node/1418

Related posts

اسسٹنٹ پروفیسر سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی پانے والوں کی پوسٹنگ کے مزید دو نوٹیفیکیشن جاری

Ittehad

ڈویژنل ڈائریکٹر ز کی سمری چیف منسٹر سے منظوری کے بعد چیف سیکرٹری کو موصول

Ittehad

چار اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹر کا عارضی چارج تین ماہ کے لیے نئے پروفیسرز صاحبان کے حواالے

Ittehad

Leave a Comment