2021 Latest News Obituary

سابق صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر رشید احمد انگوی انتقال کر گئے

تنظیم اساتذہ پاکستان کے سابق مرکزی صدر پروفیسر رشید احمد انگوی آج دوپہر انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً 75 برس تھی ان کا تعلق  انگہ ضلع خوشاب سے تھا مشہور ملک گیر شہرت کے حامل شاعر احمد ندیم قاسمی کا تعلق بھی اسی گاؤں انگہ سے تھا گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم ایس سی زوالوجی کرنے کے بعد بطور لیکچرار زوالوجی خواجہ فرید کالج رحیم یار خان میں جوائن کیا وہاں وہ ایک لمبا عرصہ رہے اس دوران انہوں نے تنظیم اساتذہ کی پورے ملک میں تنظیم سازی کی ساتھ ساتھ سٹوڈنٹس کی تنظیم جمعیت کی بھی آبیاری کی اور اس زمانے میں رحیم یار خان کو منصورہ ثانی کہا جاتا تھا بعد ازاں ٹرانسفر کروا کے لاہور چلے آئے اور درس و تدریس کا سلسلہ گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ میں بڑھایا پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی اور دو ہزار چھ میں مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے بعد ازاں انہیں طلبہ میں فکر مودودی پیدا کرنے کے لیے منصورہ کالج لاہور میں پرنسپل تعینات کر دیا گیا جہاں ایک عرصہ تک انہوں نے خدمات سر انجام دیں بطور انسان وہ نرم خو ،خوش گفتار اور ملنسار تھے اللہ ان کی مغفرت فرمائے  

Related posts

بی ایس فور ائیر کے این او سی کیلیے درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع

Ittehad

وائس چانسلرزاجلاس میں میڈیکل سٹوڈنٹس کاامتحان لینے کا فیصلہ،داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز

Ittehad

گورڈن کالج کے پرنسپل ،وائس پرنسپل اور سٹیٹ آفیسر  اپنے عہدوں سے برطرف  ۔جمعےکو  راولپنڈی کے دیگر کالجوں میں احتجاج ہوگا

Ittehad

Leave a Comment