2025 Latest News Obituary

سابق مرکزی صدر پیپلا ،سابق صدر تحریک اساتذہ و تنظیم اساتذہ رانا اصغر علی وفات پا گئے

ان کی عمر تقریبا اسی برس تھی بلکل ٹھیک ٹھاک تھے کہ اچانک ہارٹ اٹیک ہوا انہیں علاج کی غرض سے سرگودھا سے لاہور منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ان کی وفات ہو گئی

سرگودھا (خبر نگار ) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق صدر ،پنجاب لیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق صدر , تنظیم اساتذہ پاکستان اور تحریک اساتذہ کے سابق صدر پروفیسر رانا اصغر علی 11 مارچ کو خالق کائنات کے حضور پیش ہو گئے مرحوم خوش و خرم زندگی بسر کر رہے تھے کہ پرسوں رات ان کو دل کا دورہ پڑا انہیں علاج کی خاطر لاہور لایا گیا مگر دوران علاج وہ اللہ کی بارگاہِ میں پیش ہوگئے ان کی عمر تقریبا اسی برس تھی وہ گورنمنٹ کالج سرگودھا (موجودہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سرگودھا) میں اسلامیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر ریٹائر ہوئے تھے مرحوم رانا اصغر علی کی زندگی جد وجہد سے عبارت ہے انہوں نے ساری زندگی ایک نظریہ کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی پنجاب لیکچررز ایسوسی کے صدر رہے گو کہ وہ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی آپشن کے وجود کے حق میں نہیں تھے لیکن جب اکثریت رائے سے لیکچررز و پروفیسرز ایسوسی ایشنوں کے مشترکہ جنرل کونسلوں کے اجلاس نے اس کی منظوری دے دی تو خوشدلی سے اسے تسلیم کر لیا اور اسے مضبوط بنانے کے لیے اس کے انتخابات میں حصہ لیا وہ نظریاتی طور پر ایک پختہ انسان تھے اور اس معاملے میں کبھی مفاہمتی روئیے کے حق میں نہیں تھے مگر اس کے باوجود ایک سچے اور روا دار شخصیت کے مالک تھے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ اپنے گروپ کے لیے کام کرتے رہے بطور ٹریڈ یونین لیڈر ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Related posts

کس سرکاری ملازم کی تنخواہ میں دسمبر کی انکریمنٹ سے کتنا اضافہ ہوگا

Ittehad

کالج اساتذہ کی تنخواہوں کا آسان اسائنمنٹ پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ۔تحفظات بے بنیاد ہیں

Ittehad

وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا اساتذہ نمائندوں سے غیر مہذب اور بداخلاق رویہ

Ittehad

Leave a Comment