2023 Latest News Obituary

سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن اور ماہر تعلیم راجہ ناصر علی انتقال کرگئے

لاہور (نامہ نگار) ماہر تعلیم ،تاریخ کے نامور استاد اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر راجہ ناصر علی کل مورخہ تین جنوری دو ہزار تئیس بروز سوموار اللہ کی رحمت میں چلے گئے ان  کی عمر تقریباً تہتر 73 برس تھی۔اور وہ مدت ملازمت مکمل کر کے 2010 میں گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور سے مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت تھے ہمدرد شفیق اور مدد گار انسان تھے ان کو تعلق خوشاب جوہر آباد سے تھا لیکچرر بنے تو ایک عرصہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شرق پور میں درس و تدریس کے فرائض سر انجام دیتے رہے پھر ٹرانسفر کروا کر لاہور آ گئے اور لاہور ڈویژن میں بطور انچارج اے سی آر سیل لاہور ڈائریکٹوریٹ تعینات ہوئے ایک عرصہ گزار کے ترقی ہوئی تو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن کے عہدے پر تعینات کر دئیے گئے 2008 می ٹرانسفر ہوکر پروٹوکول آفیسر پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ چلے گئے اور اگلی تعیناتی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول تھی وہاں سے ٹرانسفر ہوئی تو کچھ عرصہ ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھی رہے  اخر میں کچھ عرصہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور تعینات ہوئے اور وہاں سے 2010 میں مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے عمر کے آخری حصے میں رہائش تبدیل کی اور عسکری 11 منتقل  ہوگئے جہاں اجکل مقیم تھے ہفتے کے روز طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں یہ کل تین جنوری بروز سوموار خالق حقیقی سے جا ملے ۔اتحاد اساتذہ پاکستان کے دوست ان کےلیے دعا گو ہیں کہ۔اللہ ان کے درجات بلند فرمائے 

Related posts

پینشنرز ایسوسی ایشن نے بھی احتجاج کی دھمکی دے دی

Ittehad

  پرنسپل ڈاکٹر مجاہد حسین بخآری کے ٹرانسفر آرڈرز واپس۔ بطور پرنسپل کام پر بحال 

Ittehad

کیا حکومت ایک مرتبہ پھر سرکاری ملازمین کے دھرنے کو جھانسہ دے سکے گی

Ittehad

Leave a Comment