راجن پور کی پہچان پروفیسر ڈاکٹر رب نواز مونس نے گورنمنٹ کالج راجن پور کا چارج سنبھال لیا وہ اس سے قبل گورنمنٹ کالج روجھان کے پرنسپل کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں تجربہ کار خوش مزاج شخصیت کے مالک پروفیسر رب نواز مونس اردو ادب میں ڈاکٹریٹ ہیں ان کا مقالہ ریڈیو ڈرامہ بہت مقبول ہوا اور ریفرنس کے طور پر لیا جاتا ہے تاحال سینئر ترین فیکلٹی ممبر ہونے کی بنا پر چارج دیا گیا ہے مگر امید واثق ہے کہ ان کی سابقہ خدمات اور تجربے کے پیش نظر انہیں ہی مستقل پرنسپل تعینات کیا جائے گا ابھی ان کی سروس کے چار سال باقی ہیں وہ ڈاکٹر شکیل پتافی کے کام کو آگے بڑھائیں گے اور کالج ان کی رہنمائی میں بہت آگے تک جائے گا