2022 Latest News Press Releases

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ سنڈیکیٹ  میں من مانی نہ کر پائی ۔فیصلے تبدیل کرنا پڑئے

پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے دو معزز اراکین پروفیسر ڈاکٹر 

اصغر اقبال اور ڈاکٹر محمد اسلام کی جانب سے میڈیا کو ایک بیان  جاری کیا گیا ہے دونوں اراکین نے سنڈیکیٹ کے اجلاس میں مختلف متنازعہ ایجنڈا نکات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور درج ذیل ترامیم کروائیں

پنجاب یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے اجلاس منعقدہ ۲۸-جون ۲۰۲۲ میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اراکین نے ہر سال یونیورسٹی کے بڑھتے ہوئے خسارے اور مناسب حکمت عملی کے فقدان پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ 

اجلاس میں ۱۵/۳ کے تحت تقرریوں کے احکامات  بھی زیر بحٹ آئے۔ غیر متنازعہ تقرریوں کی منظوری دے دی گئی، البتہ اراکین کے اعتراضات کی روشنی میں متنازعہ امور کو بار دیگر زیر غور لانے کے لیے سنڈیکیٹ کے رکن ڈاکٹر اصغر اقبال، رجسٹرار اور سینئر لا آفیسر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔ 

اراکین نے نئی تخلیق کی جانے والی اسامیوں کی مختلف شعبہ جات میں تقسیم پر بھی اعتراضات اٹھائے، جس پر سنڈیکیٹ کے اراکین ڈاکٹر رفیع اللہ خان، ڈاکٹر اصغر اقبال،  ڈاکٹر طاہرہ سکندر اور خزانہ دار پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی، جو ان تمام اسامیوں کی تقسیم کا ازسرنو جائزہ لے گی۔ 

اراکین نے یونیورسٹی کی ری سٹرکچرنگ پر بھی ایک بار پھر شدید تحفظات ظاہر کیے کہ جس کے نتیجے میں یونیورسٹی کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔ 

اراکین نے پرووائس چانسلر کے ۱۵/۳ کے تحت اٹھائے گئے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا، جس پر پرووائس چانسلرنے آئندہ محتاط رہنے کا وعدہ کیا۔ اراکین نے سنڈیکیٹ کے بطور رکن تقرری کے لیے سابق وائس چانسلر کی طرف سے بھیجے گئے پینل پر بھی اعتراضات اٹھائے کہ جس میں کسی بھی اصول و قاعدے کو مدنظر نہیں رکھا گیا بلکہ محض ذاتی پسند و ناپسند کو معیار بنایا گیا ہے۔ 

اراکین نے پروفیسر امریطس کی تقرری کو انتظامی خدمات کی بجائے تعلیمی و تحقیقی خدمات سے مشروط کرنے پر زور دیا۔  

منتخب اراکین کے مطالبے پر امور جاری میں پیش کیے گئے ٹی ٹی ایس اساتذہ کی سالانہ اور پرفارمنس پر مبنی انکریمنٹس کی منظوری بھی دے دی گئی۔  

Related posts

مختلف گریڈز میں ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال

Ittehad

تین ہزار چھ سو پچاس کالج ٹیچر انٹرنی کی بھرتی ، درخواستیں چھبیس دسمبر تک

Ittehad

پانچ خواتین پرنسیپلز کی بطور پروفیسر ترقی اور اسی جگہ ریگولر پرنسپل تعیناتی کا نوٹیفکیشن

Ittehad

Leave a Comment