2022 Latest News University / Board News

پنجاب یونیورسٹی کی ابتر انتظامی صورت حال پر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا اظہارِ تشویش ۔۔پنجاب حکومت نوٹس لے۔ڈاکٹر امجد مگسی

لاہور(پریس ریلیز) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس جمعہ بیس اکتوبر 2022 یونیورسٹی کلب کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایسوسی ایشن کی نائب صدر سائنس پروفیسر ڈاکٹر فرح رؤف شکوری نے اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر امجد عباس مگسی نے کی اجلاس کے شرکا منتخب نمائندوں نے یونیورسٹی کی بگڑتی ہوئی بد انتظامی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے سبکدوش ہونے والے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کو موجودہ صورت حال کا زمہ دار قرار دیا جن کی غلط پالیسیوں نے یونیورسٹی کو اس ابتر اور انتشار کی جانب دھکیلا اور ان کا مقرر کردہ عارضی انتظامی عملہ رجسٹرار ڈی ایس اے اور چیف سیکورٹی آفیسر اور ریزیڈنٹ آفیسر  صورت حال پر قابو پانے میں بری طرح ناکام رہے یوں اس عظیم درسگاہ کی شہرت کو نقصان پہنچ رہا ہے تعلیمی ماحول کی یہ صورتحال کا یہ نقصان مسقبل میں بھی بڑی مشکل سے پورا ہو سکے گا وقت کا تقاضا ہے کہ حکومت پنجاب نوٹس لے اور یونیورسٹی کو مکمل تباہی سے بچائے

Related posts

حکومت نے ڈویژنل ڈائریکٹرز سے اس سال سی ٹی آئی کی بھرتی میں اضافے کی وضاحت مانگ لی

Ittehad

سکولز  اور کالجز کے  کنٹریکٹ 14055 ملازمین کو ریگولر ایز کرنے کا فیصلہ 

Ittehad

چودہ سو ستائیں مرد وخواتین لیکچررز کی  13 فروری سے پرموشن لنکڈ ٹریننگ کا اغاز

Ittehad

Leave a Comment