2023 Latest News Press Releases

سکولز  اور کالجز کے  کنٹریکٹ 14055 ملازمین کو ریگولر ایز کرنے کا فیصلہ 

کابینہ سے حتمی منظوری کے بعد چند روز میں نوٹیفیکیشن جاری ہونے کا امکان 

یہ فیصلہ صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا

وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس اور وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسرہمالوں  اپنے اپنے محکمے کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کی سفارش پہلے ہی کر چکے ہیں

لاہور(خصوصی رپورٹ) گزشتہ دنوں صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت ایک اعلی سطح اجلاس میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کے غیر تدریسی اور محکمہ سکولز ایجوکیشن کے اساتذہ و دیگر  غیر تدریسی چودہ ہزار پچپن ملازمین کی سروسز کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی اس کے بعد اسے کابینہ کی حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا اور توقع ہے کہ اگلے چند روز میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا یاد رہے کہ ان صوبائی محکموں میں غیر تدریسی عملے کو اور محکمہ سکولز ایجوکیشن میں اساتذہ کو پانچ سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جاتا ہے اور کہا یہ جا رہا ہے کہ۔مذکورہ ملازمین گزشتہ دس بارہ سال سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے تھے گزشتہ دنوں ان ملازمین نے زماں پارک لاہور ،عمران خان ۔کی۔رہائش گاہ کےباہر احتجاج بھی۔کیا ان ملازمین کو یقین دلایا گیا کہ انہیں جلد مستقل کردیا جائے گا متعلقہ وزراء ڈاکٹر مراد راس اور راجہ یاسرہمالوں اپنے اپنے محکمے کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کی سفارش پہلے ہی کر چکے ہیں 

Related posts

  معروف ماہر تعلیم سابق چیرمین تعلیمی بورڈ لاہور ڈاکٹر زکریا بٹ انتقال کرگئے 

Ittehad

 یکم اگست کو کتنی تنخواہ ملے گی ۔۔میڈیا نے بہت سے سوالات کھڑے کر دیئے 

Ittehad

معروف ماہر تعلیم اور انگریزی ادب کے نامور استاد پروفیسر اشفاق سرور انتقال کر گئے 

Ittehad

Leave a Comment